+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

19 - Maryam
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَيَجْعَلُ لَہُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا﴿96﴾
بیشک وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے عنقریب ان کے لئے رحمٰن محبّت کردے گا
فَاِنَّمَا يَسَّرْنٰہُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِہِ الْمُتَّقِيْنَ وَتُنْذِرَ بِہٖ قَوْمًا لُّدًّا﴿97﴾
تو ہم نے یہ قرآن تمہاری زبان میں یونہی آسان فرمایا کہ تم اس سے ڈر والوں کو خوشخبری دو اور جھگڑالو لوگوں کو اس سے ڈر سناؤ
وَكَمْ اَہْلَكْنَا قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْنٍ۰ۭ۝ ہَلْ تُـحِسُّ مِنْہُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَہُمْ رِكْزًا﴿98﴾
اور ہم نے ان سے پہلی کتنی سنگتیں کھپائیں کیا تم ان میں کسی کو دیکھتے ہو یا ان کی بھنک سنتے ہو
20 - Ta Ha
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
طٰہٰ﴿1﴾
طٰهٰ
مَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰٓي﴿2﴾
اے محبوب ہم نے تم پر یہ قرآن اس لئے نہ اتارا کہ تم مشقت میں پڑو
اِلَّا تَذْكِرَۃً لِّمَنْ يَّخْشٰى﴿3﴾
ہاں اس کو نصیحت جو ڈر رکھتا ہو
تَنْزِيْلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْاَرْضَ وَالسَّمٰوٰتِ الْعُلٰى﴿4﴾
اس کا اتارا ہوا جس نے زمین اور اونچے آسمان بنائے
اَلرَّحْمٰنُ عَلَي الْعَرْشِ اسْتَوٰى﴿5﴾
وہ بڑی مِہر والا اس نے عرش پر استواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے
لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَمَا بَيْنَہُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرٰى﴿6﴾
اس کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور جو کچھ ان کے بیچ میں اور جو کچھ اس گیلی مٹی کے نیچے ہے
وَاِنْ تَجْــہَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّہٗ يَعْلَمُ السِّرَّ وَاَخْفٰي﴿7﴾
اور اگر تو بات پکار کر کہے تو وہ تو بھید کو جانتا ہے اور اسے جو اس سے بھی زیادہ چُھپا ہے
اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ۰ۭ۝ لَہُ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰى﴿8﴾
اللّٰہ کہ اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں اسی کے ہیں سب اچھے نام
وَہَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ مُوْسٰى﴿9﴾
اور کچھ تمہیں موسٰی کی خبر آئی
اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَہْلِہِ امْكُـثُوْٓا اِنِّىْٓ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّيْٓ اٰتِيْكُمْ مِّنْہَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَي النَّارِ ہُدًى﴿10﴾
جب اس نے ایک آ گ دیکھی تو اپنی بی بی سے کہا ٹھہرو مجھے ایک آ گ نظر پڑی ہے شاید میں تمہارے لئے اس میں سے کوئی چنگاری لاؤں یا آ گ پر راستہ پاؤں
فَلَمَّآ اَتٰىہَا نُوْدِيَ يٰمُوْسٰى﴿11﴾
پھر جب آ گ کے پاس آیا ندا فرمائی گئی کہ اے موسٰی
اِنِّىْٓ اَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ۰ۚ۝ اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى﴿12﴾
بیشک میں تیرا رب ہوں تو تو اپنے جوتے اتار ڈال بیشک تو پاک جنگل طوٰی میں ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top