+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

15 - Al Hijr
الَّذِيْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِيْنَ﴿91﴾
جنہوں نے کلامِ الٰہی کو تِکّے بوٹی کرلیا
فَوَرَبِّكَ لَنَسْــَٔـلَنَّہُمْ اَجْمَعِيْنَ﴿92﴾
تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے
عَمَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ﴿93﴾
جو کچھ وہ کرتے تھے
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَاَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِيْنَ﴿94﴾
تو اعلانیہ کہہ دو جس بات کا تمہیں حکم ہے اور مشرکوں سے منھ پھیر لو
اِنَّا كَفَيْنٰكَ الْمُسْتَہْزِءِيْنَ﴿95﴾
بیشک ان ہنسنے والوں پر ہم تمہیں کفایت کرتے ہیں
الَّذِيْنَ يَجْعَلُوْنَ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ۰ۚ۝ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ﴿96﴾
جو اللہ کے ساتھ دوسرا معبود ٹھہراتے ہیں تو اب جان جائیں گے
وَلَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ يَضِيْقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُوْلُوْنَ﴿97﴾
اور بیشک ہمیں معلوم ہے کہ ان کی باتوں سے تم دل تنگ ہوتے ہو
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُنْ مِّنَ السّٰجِدِيْنَ﴿98﴾
تو اپنے رب کو سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور سجدہ والوں میں ہو
وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى يَاْتِيَكَ الْيَقِيْنُ﴿99﴾
اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو
16 - An Nahl
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
اَتٰٓى اَمْرُ اللہِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْہُ۰ۭ۝ سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ﴿1﴾
اب آتا ہے اللہ کا حکم تو اس کی جلدی نہ کرو پاکی اور برتری ہے اسے ان کے شریکوں سے
يُنَزِّلُ الْمَلٰۗىِٕكَۃَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِہٖ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖٓ اَنْ اَنْذِرُوْٓا اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنَا فَاتَّقُوْنِ﴿2﴾
ملائکہ کو ایمان کی جان یعنی وحی لے کر اپنے جن بندوں پر چاہے اتارتا ہے (ف ) کہ ڈر سناؤ کہ میرے سوا کسی کی بندگی نہیں تو مجھ سے ڈرو
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ۰ۭ۝ تَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ﴿3﴾
اس نے آسمان اور زمین بجا بنائے وہ ان کے شرک سے برتر ہے
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَۃٍ فَاِذَا ہُوَخَصِيْمٌ مُّبِيْنٌ﴿4﴾
(اس نے) آدمی کو ایک نِتھری بوند سے بنایا تو جبھی کُھلا جھگڑالو ہے
وَالْاَنْعَامَ خَلَقَہَا۰ۚ۝ لَكُمْ فِيْہَا دِفْءٌ وَّمَنَافِعُ وَمِنْہَا تَاْكُلُوْنَ﴿5﴾
اور چوپائے پیدا کئے ان میں تمہارے لئے گرم لباس اور منفعتیں ہیں اور ان میں سے کھاتے ہو
وَلَكُمْ فِيْہَا جَمَالٌ حِيْنَ تُرِيْحُوْنَ وَحِيْنَ تَسْرَحُوْنَ﴿6﴾
اور تمہارا ان میں تجمّل ہے جب انہیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چَرنے کو چھوڑتے ہو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top