+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

13 - Ar Raad
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا۰ۭ۝ قُلْ كَفٰى بِاللہِ شَہِيْدًۢا بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْ۰ۙ۝ وَمَنْ عِنْدَہٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ﴿43﴾
اور کافر کہتے ہیں تم رسول نہیں تم فرماؤ اللّٰہ گواہ کافی ہے مجھ میں اور تم میں اور وہ جسے کتاب کا علم ہے
14 - Ibrahim
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
الۗرٰ۰ۣ۝ كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰہُ اِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَي النُّوْرِ۰۝ۥۙ بِـاِذْنِ رَبِّھِمْ اِلٰي صِرَاطِ الْعَزِيْزِ الْحَمِيْدِ﴿1﴾
ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری کہ تم لوگوں کو اندھیریوں سے اجالے میں لاؤ ان کے رب کے حکم سے اس کی راہ کی طرف جو عزت والا سب خوبیوں والا ہے
اللہِ الَّذِيْ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ وَوَيْلٌ لِّلْكٰفِرِيْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيْدِۨ﴿2﴾
اللّٰہ کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور کافروں کی خرابی ہے ایک سخت عذاب سے
الَّذِيْنَ يَسْتَحِبُّوْنَ الْحَيٰوۃَ الدُّنْيَا عَلَي الْاٰخِرَۃِ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ وَيَبْغُوْنَھَا عِوَجًا۰ۭ۝ اُولٰۗىِٕكَ فِيْ ضَلٰلٍؚبَعِيْدٍ﴿3﴾
جنہیں آخرت سے دنیا کی زندگی پیاری ہے اور اللّٰہ کی راہ سے روکتے اور اس میں کجی چاہتے ہیں وہ دور کی گمراہی میں ہیں
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِہٖ لِيُبَيِّنَ لَہُمْ۰ۭ۝ فَيُضِلُّ اللہُ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ۰ۭ۝ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ﴿4﴾
اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا کہ وہ انہیں صاف بتائے پھراللّٰہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور وہ راہ دکھاتا ہے جسے چاہے اور وہی عزت حکمت والا ہے
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰيٰتِنَآ اَنْ اَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ۰۝ۥۙ وَذَكِّرْہُمْ بِاَيّٰىمِ اللہِ۰ۭ۝ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ﴿5﴾
اور بیشک ہم نے موسٰی کو اپنی نشانیاں لے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو اندھیریوں سے اجالے میں لا اور انہیں اللّٰہ کے دن یاد دِلا بیشک اس میں نشانیاں ہیں ہر بڑے صبر والے شکر گزار کو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top