+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

11 - Hud
وَلَوْ شَاۗءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّلَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِيْنَ﴿118﴾
اور اگر تمہارا رب چاہتا تو سب آدمیوں کو ایک ہی امّت کردیتا اور وہ ہمیشہ اختلاف میں رہیں گے
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ۰ۭ۝ وَلِذٰلِكَ خَلَقَہُمْ۰ۭ۝ وَتَمَّتْ كَلِمَۃُ رَبِّكَ لَاَمْلَــــَٔنَّ جَہَنَّمَ مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ﴿119﴾
مگر جن پر تمہارے رب نے رحم کیا اور لوگ اسی لئے بنائے ہیں اور تمہارے رب کی بات پوری ہوچکی کہ بیشک ضرور جہنّم بھر دوں گا جنّوں اور آدمیوں کو ملا کر
وَكُلًّا نَّقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِہٖ فُؤَادَكَ۰ۚ۝ وَجَاۗءَكَ فِيْ ہٰذِہِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَۃٌ وَّذِكْرٰي لِلْمُؤْمِنِيْنَ﴿120﴾
اور سب کچھ ہم تمہیں رسولوں کی خبریں سناتے ہیں جس سے تمہارا دل ٹھہرائیں اور اس سورت میں تمہارے پاس حق آیا اور مسلمانوں کو پند و نصیحت
وَقُلْ لِّلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰي مَكَانَتِكُمْ۰ۭ۝ اِنَّا عٰمِلُوْنَ﴿121﴾
اور کافروں سے فرماؤ تم اپنی جگہ کام کئے جاؤ ہم اپنا کام کرتے ہیں
وَانْتَظِرُوْا۰ۚ۝ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ﴿122﴾
اور راہ دیکھو ہم بھی راہ دیکھتے ہیں
وَلِلہِ غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاِلَيْہِ يُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّہٗ فَاعْبُدْہُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْہِ۰ۭ۝ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿123﴾
اور اللّٰہ ہی کے لئے ہیں آسمانوں اور زمین کے غیب اور اسی کی طرف سب کاموں کی رجوع ہے تو اس کی بندگی کرو اور اس پر بھروسہ رکھو اور تمہارا رب تمہارے کاموں سے غافل نہیں
12 - Yusuf
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
الۗرٰ۰ۣ۝ تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ﴿1﴾
یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں
اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُ قُرْءٰنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ﴿2﴾
بیشک ہم نے اسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو
نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَآ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ ھٰذَا الْقُرْاٰنَ۰ۤۖ۝ وَاِنْ كُنْتَ مِنْ قَبْلِہٖ لَمِنَ الْغٰفِلِيْنَ﴿3﴾
ہم تمہیں سب سے اچھا بیان سناتے ہیں اس لئے کہ ہم نے تمہاری طرف اس قرآن کی وحی بھیجی اگرچہ بیشک اس سے پہلے تمہیں خبر نہ تھی
اِذْ قَالَ يُوْسُفُ لِاَبِيْہِ يٰٓاَبَتِ اِنِّىْ رَاَيْتُ اَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَاَيْتُہُمْ لِيْ سٰجِدِيْنَ﴿4﴾
یاد کرو جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا اے میرے باپ میں نے گیارہ تارے اور سورج اور چاند دیکھے انہیں اپنے لئے سجدہ کرتے دیکھا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top