+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

10 - Yunus
وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللہُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَ۰ۚ۝ وَاِنْ يُّرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَاۗدَّ لِفَضْلِہٖ۰ۭ۝ يُصِيْبُ بِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ۰ۭ۝ وَھُوَالْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ﴿107﴾
اور اگر تجھے اللّٰہ کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں اس کے سوا اور اگر تیرا بھلا چاہے تو اس کے فضل کے رد کرنے والا کوئی نہیں اسے پہنچاتا ہے اپنے بندوں میں جسے چاہے اور وہی بخشنے والا مہربان ہے
قُلْ يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ قَدْ جَاۗءَكُمُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ۰ۚ۝ فَمَنِ اہْتَدٰى فَاِنَّمَا يَہْتَدِيْ لِنَفْسِہٖ۰ۚ۝ وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْہَا۰ۭ۝ وَمَآ اَنَا عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلٍ﴿108﴾
تم فرماؤ اے لوگو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آیا تو جو راہ پر آیا وہ اپنے بھلے کو راہ پر آیا اور جو بہکا وہ اپنے برے کو بہکا اور کچھ میں کڑوڑانہیں
وَاتَّبِـــعْ مَا يُوْحٰٓى اِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتّٰى يَحْكُمَ اللہُ۰ۚۖ۝ وَھُوَخَيْرُ الْحٰكِمِيْنَ﴿109﴾
اور اس پر چلو جو تم پر وحی ہوتی ہے اور صبر کرو یہاں تک کہ اللّٰہ حکم فرمائے اور وہ سب سے بہتر حکم فرمانے والا ہے
11 - Hud
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
الۗرٰ۰ۣ۝ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰيٰتُہٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِيْمٍ خَبِيْرٍ﴿1﴾
یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں پھر تفصیل کی گئیں حکمت والے خبردار کی طرف سے
اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللہَ۰ۭ۝ اِنَّنِيْ لَكُمْ مِّنْہُ نَذِيْرٌ وَّبَشِيْرٌ﴿2﴾
کہ بندگی نہ کرو مگر اللّٰہ کی بیشک میں تمہارے لئے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی سنانے والا ہوں
وَّاَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَيْہِ يُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَـنًا اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّيُؤْتِ كُلَّ ذِيْ فَضْلٍ فَضْلَہٗ۰ۭ۝ وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّىْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ كَبِيْرٍ﴿3﴾
اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کرو تمہیں بہت اچھا برتنا دے گا ایک ٹھہرائے وعدہ تک اور ہر فضیلت والے کو اس کا فضل پہنچائے گا اور اگر منہ پھیرو تو میں تم پر بڑے دن کے عذاب کا خوف کرتا ہوں
اِلَى اللہِ مَرْجِعُكُمْ۰ۚ۝ وَھُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴿4﴾
تمہیں اللّٰہ ہی کی طرف پھرنا ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے
اَلَآ اِنَّھُمْ يَثْنُوْنَ صُدُوْرَھُمْ لِيَسْتَخْفُوْا مِنْہُ۰ۭ۝ اَلَاحِيْنَ يَسْتَغْشُوْنَ ثِيَابَھُمْ۰ۙ۝ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّوْنَ وَمَا يُعْلِنُوْنَ۰ۚ۝ اِنَّہٗ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿5﴾
سنو وہ اپنے سینے دوہرے کرتے ہیں کہ اللّٰہ سے پردہ کریں سنو جس وقت وہ اپنے کپڑوں سے سارا بدن ڈھانپ لیتے ہیں اس وقت بھی اللّٰہ ان کا چُھپا اور ظاہر سب کچھ جانتا ہے بیشک وہ دلوں کی بات جاننے والا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top