+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

7 - Al Aaraaf
قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ﴿121﴾
بولے ہم ایمان لائے جہان کے رب پر
رَبِّ مُوْسٰي وَہٰرُوْنَ﴿122﴾
جو رب ہے موسٰی اور ہارون کا
قَالَ فِرْعَوْنُ اٰمَنْتُمْ بِہٖ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ۰ۚ۝ اِنَّ ہٰذَا لَمَكْرٌ مَّكَرْتُمُوْہُ فِي الْمَدِيْنَۃِ لِتُخْرِجُوْا مِنْہَآ اَہْلَہَا۰ۚ۝ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ﴿123﴾
فرعون بولا تم اُس پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں یہ تو بڑا جال ہے جو تم سب نے شہر میں پھیلایا ہے کہ شہر والوں کو اس سے نکال دو تو اب جان جاؤ گے
لَاُقَطِّعَنَّ اَيْدِيَكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِيْنَ﴿124﴾
قسم ہے کہ میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا پھر تم سب کو سُولی دوں گا
قَالُوْٓا اِنَّآ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَ﴿125﴾
بولے ہم اپنے رب کی طرف پھرنے والے ہیں
وَمَا تَنْقِمُ مِنَّآ اِلَّآ اَنْ اٰمَنَّا بِاٰيٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَاۗءَتْنَا۰ۭ۝ رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّتَوَفَّنَا مُسْلِـمِيْنَ﴿126﴾
اور تجھے ہمارا کیا بُرا لگا یہی نہ کہ ہم اپنے رب کی نشانیوں پر ایمان لائے جب وہ ہمارے پاس آئیں اے رب ہمارے ہم پر صبر اُنڈیل دے اور ہمیں مُسلمان اٹھا
وَقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اَتَذَرُ مُوْسٰي وَقَوْمَہٗ لِيُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ وَيَذَرَكَ وَاٰلِہَتَكَ۰ۭ۝ قَالَ سَنُقَتِّلُ اَبْنَاۗءَہُمْ وَنَسْتَحْيٖ نِسَاۗءَہُمْ۰ۚ۝ وَاِنَّا فَوْقَہُمْ قٰہِرُوْنَ﴿127﴾
اور قوم فرعون کے سردار بولے کیا تو موسٰی اور اس کی قوم کو اس لئے چھوڑتا ہے کہ وہ زمین میں فساد پھیلائیں اور موسٰی تجھے اور تیرے ٹھہرائے ہوئے معبُودوں کو چھوڑ دے بولا اب ہم ان کے بیٹوں کو قتل کریں گے اور انکی بیٹیاں زندہ رکھیں گے اور ہم بے شک ان پر غالب ہیں
قَالَ مُوْسٰي لِقَوْمِہِ اسْتَعِيْنُوْا بِاللہِ وَاصْبِرُوْا۰ۚ۝ اِنَّ الْاَرْضَ لِلہِ۰ۣۙ۝ يُوْرِثُہَا مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ۰ۭ۝ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِيْنَ﴿128﴾
موسٰی نے اپنی قوم سے فرمایا اللّٰہ کی مدد چاہو اور صبر کرو بے شک زمین کا مالک اللّٰہ ہے اپنے بندوںمیں جسے چاہے وارث بنائے اور آخر میدان پر ہیزگاروں کے ہاتھ ہے
قَالُوْٓا اُوْذِيْنَا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَاْتِيَنَا وَمِنْۢ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا۰ۭ۝ قَالَ عَسٰي رَبُّكُمْ اَنْ يُّہْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُوْنَ﴿129﴾
بولے ہم ستائے گئے آپ کے آنے سے پہلے (ف )اور آپ کے تشریف لانے کے بعد کہا قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کرے اور اس کی جگہ زمین کا مالک تمہیں بنائے پھر دیکھے کیسے کام کرتے ہو
وَلَقَدْ اَخَذْنَآ اٰلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّـنِيْنَ وَنَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمْ يَذَّكَّـرُوْنَ﴿130﴾
اور بے شک ہم نے فرعون والوں کو برسوں کے قحط اورپھلوں کے گھٹانے سے پکڑاکہ کہیں وہ نصیحت مانیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top