+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

7 - Al Aaraaf
حَقِيْقٌ عَلٰٓي اَنْ لَّآ اَقُوْلَ عَلَي اللہِ اِلَّا الْحَقَّ۰ۭ۝ قَدْ جِئْتُكُمْ بِبَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَرْسِلْ مَعِيَ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ﴿105﴾
مجھے سزا وار ہے کہ اللّٰہ پر نہ کہوں مگر سچی با ت میں تم سب کے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ چھوڑ دے
قَالَ اِنْ كُنْتَ جِئْتَ بِاٰيَۃٍ فَاْتِ بِہَآ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ﴿106﴾
بولا اگر تم کوئی نشانی لے کر آئے ہو تو لاؤ اگر سچے ہو
فَاَلْقٰى عَصَاہُ فَاِذَا ھِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِيْنٌ﴿107﴾
تو موسٰی نے اپنا عصا ڈال دیا وہ فوراً ایک ظاہر اژدھا ہوگیا
وَّنَزَعَ يَدَہٗ فَاِذَا ہِىَ بَيْضَاۗءُ لِلنّٰظِرِيْنَ﴿108﴾
اور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے سامنے جگمگانے لگا
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اِنَّ ہٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيْمٌ﴿109﴾
قومِ فرعون کے سرداربولے یہ تو ایک علم والا جادوگر ہے
يُّرِيْدُ اَنْ يُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ۰ۚ۝ فَمَاذَا تَاْمُرُوْنَ﴿110﴾
تمہیں تمہارے مُلک سے نکالا چاہتا ہے تو تمہارا کیا مشورہ ہے
قَالُوْٓا اَرْجِہْ وَاَخَاہُ وَاَرْسِلْ فِي الْمَدَاۗىِٕنِ حٰشِرِيْنَ﴿111﴾
بولے انہیں اور ان کے بھائی کو ٹھہرا اور شہروں میں لوگ جمع کرنے والے بھیج دے
يَاْتُوْكَ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِيْمٍ﴿112﴾
کہ ہر علم والے جادو گر کو تیرے پاس لے آئیں
وَجَاۗءَ السَّحَرَۃُ فِرْعَوْنَ قَالُوْٓا اِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِـبِيْنَ﴿113﴾
اور جادو گر فرعون کے پاس آئے بولے کچھ ہمیں انعام ملے گا اگر ہم غالب آئیں
قَالَ نَعَمْ وَاِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ﴿114﴾
بولا ہاں اور اس وقت تم مقرب ہوجاؤ گے
قَالُوْا يٰمُوْسٰٓي اِمَّآ اَنْ تُلْقِيَ وَاِمَّآ اَنْ نَّكُوْنَ نَحْنُ الْمُلْقِيْنَ﴿115﴾
بولے اے موسٰی یاتو آپ ڈالیں یا ہم ڈالنے والے ہوں
قَالَ اَلْقُوْا۰ۚ۝ فَلَمَّآ اَلْقَوْا سَحَرُوْٓا اَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْہَبُوْہُمْ وَجَاۗءُوْ بِسِحْرٍ عَظِيْمٍ﴿116﴾
کہا تمہیں ڈالو جب انہوں نے ڈالا لوگوں کی نگاہوں پر جادو کردیا اور انہیں ڈرادیا اور بڑا جادو لائے
وَاَوْحَيْنَآ اِلٰى مُوْسٰٓي اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ۰ۚ۝ فَاِذَا ہِىَ تَلْقَفُ مَا يَاْفِكُوْنَ﴿117﴾
اور ہم نے موسٰی کو وحی فرمائی کہ اپنا عصا ڈال تو ناگاہ وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ﴿118﴾
تو حق ثابت ہوا اور ان کا کام باطل ہوا
فَغُلِبُوْا ہُنَالِكَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِيْنَ﴿119﴾
تو یہاں وہ مغلوب پڑے اور ذلیل ہو کر پلٹے
وَاُلْقِيَ السَّحَرَۃُ سٰجِدِيْنَ﴿120﴾
اور جادوگر سجدے میں گرادیئے گئے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top