+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

8 - Al Anfal
فَلَمْ تَقْتُلُوْہُمْ وَلٰكِنَّ اللہَ قَتَلَہُمْ۰۠۝ وَمَا رَمَيْتَ اِذْ رَمَيْتَ وَلٰكِنَّ اللہَ رَمٰى۰ۚ۝ وَلِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِيْنَ مِنْہُ بَلَاۗءً حَسَـنًا۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ﴿17﴾
تو تم نے انہیں قتل نہ کیا بلکہ اللّٰہ نے انہیں قتل کیا اور اے محبوب وہ خاک جو تم نے پھینکی تم نے نہ پھینکی تھی بلکہ اللّٰہ نے پھینکی اور اس لئے کہ مسلمانوں کو اس سے اچھاانعام عطا فرمائے بے شک اللّٰہ سنتا جانتا ہے
ذٰلِكُمْ وَاَنَّ اللہَ مُوْہِنُ كَيْدِ الْكٰفِرِيْنَ﴿18﴾
یہتو لو اور اس کے ساتھ یہ ہے کہ اللّٰہ کافروں کا داؤں سست کرنے والا ہے
اِنْ تَسْـتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَاۗءَكُمُ الْفَتْحُ۰ۚ۝ وَاِنْ تَنْتَہُوْا فَہُوَخَيْرٌ لَّكُمْ۰ۚ۝ وَاِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْ۰ۚ۝ وَلَنْ تُغْنِيَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَـيْــــًٔـا وَّلَوْ كَثُرَتْ۰ۙ۝ وَاَنَّ اللہَ مَعَ الْمُؤْمِنِيْنَ﴿19﴾
اے کافرو اگر تم فیصلہ مانگتے ہو تو یہ فیصلہ تم پر آچکا اور اگر باز آؤ تو تمہارا بھلا ہے اور اگر تم پھر شرارت کرو تو ہم پھر سزا دیں گے اور تمہارا جتھا تمہیں کچھ کام نہ دے گا چاہے کتنا ہی بہت ہو اور اس کے ساتھ یہ ہے کہ اللّٰہ مسلمانوں کے ساتھ ہے
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْہُ وَاَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ﴿20﴾
اے ایمان والو اللّٰہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور سن سنا کر اسے نہ پھرو
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَہُمْ لَا يَسْمَعُوْنَ﴿21﴾
اور ان جیسے نہ ہونا جنہوں نے کہا ہم نے سنا اور وہ نہیں سنتے
اِنَّ شَرَّ الدَّوَاۗبِّ عِنْدَ اللہِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ﴿22﴾
بے شک سب جانوروں میں بدتراللّٰہ کے نزدیک وہ ہیں جو بہرے گونگے ہیں جن کو عقل نہیں
وَلَوْ عَلِمَ اللہُ فِيْہِمْ خَيْرًا لَّاَسْمَعَہُمْ۰ۭ۝ وَلَوْ اَسْمَعَہُمْ لَتَوَلَّوْا وَّہُمْ مُّعْرِضُوْنَ﴿23﴾
اور اگر اللّٰہ ان میں کچھ بھلائی جانتا تو انہیں سنا دیتا اور اگر سنا دیتا جب بھی انجام کار منہ پھیر کر پلٹ جاتے
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِيْبُوْا لِلہِ وَلِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيْكُمْ۰ۚ۝ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ يَحُوْلُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِہٖ وَاَنَّہٗٓ اِلَيْہِ تُحْشَــرُوْنَ﴿24﴾
اے ایمان والو اللّٰہ اور اس کے رسول کے بلانے پر حاضر ہو جب رسول تمہیں اس چیز کے لئے بلائیں جو تمہیں زندگی بخشے گی اور جان لو کہ اللّٰہ کا حکم آدمی اور اس کے دلی ارادوں میں حائل ہوجاتا ہے اور یہ کہ تمہیں اسی کی طرف اٹھنا ہے
وَاتَّقُوْا فِتْنَۃً لَّا تُصِيْبَنَّ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْكُمْ خَاۗصَّۃً۰ۚ۝ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ﴿25﴾
اور اس فتنہ سے ڈرتے رہو جو ہر گز تم میں خاص ظالموں کو ہی کو نہ پہنچے گا اور جان لو کہ اللّٰہ کا عذاب سخت ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top