+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

7 - Al Aaraaf
وَلَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَــہَنَّمَ كَثِيْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ۰ۡۖ۝ لَہُمْ قُلُوْبٌ لَّا يَفْقَہُوْنَ بِہَا۰ۡ۝وَلَہُمْ اَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُوْنَ بِہَا۰ۡ۝وَلَہُمْ اٰذَانٌ لَّا يَسْمَعُوْنَ بِہَا۰ۭ۝ اُولٰۗىِٕكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ۰ۭ۝ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْغٰفِلُوْنَ﴿179﴾
اور بے شک ہم نے جہنّم کے لئے پیدا کئے بہت جن اور آدمی وہ دل رکھتے ہیں جن میں سمجھ نہیں اور وہ آنکھیں جن سے دیکھتے نہیں اور وہ کان جن سے سنتے نہیں وہ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بڑھ کر گمراہ وہی غفلت میں پڑے ہیں
وَلِلہِ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْہُ بِہَا۰۠۝ وَذَرُوا الَّذِيْنَ يُلْحِدُوْنَ فِيْٓ اَسْمَاۗىِٕہٖ۰ۭ۝ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ﴿180﴾
اور اللّٰہ ہی کے ہیں بہت اچھے نام تو اسے ان سے پکارو اور انہیں چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق سے نکلتے ہیں وہ جلد اپنا کیا پائیں گے
وَمِمَّنْ خَلَقْنَآ اُمَّۃٌ يَّہْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَبِہٖ يَعْدِلُوْنَ﴿181﴾
اور ہمارے بنائے ہوؤں میں ایک گروہ وہ ہے کہ حق بتائیں اور اس پر انصاف کریں
وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا سَنَسْـتَدْرِجُہُمْ مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُوْنَ﴿182﴾
اور جنہوںنے ہماری آیتیں جھٹلائیں جلد ہم انہیں آہستہ آہستہعذاب کی طرف لے جائیں گے جہاں سے انہیں خبر نہ ہوگی
وَاُمْلِيْ لَہُمْ۰ۭۣ۝ اِنَّ كَيْدِيْ مَتِيْنٌ﴿183﴾
اور میں انہیں ڈھیل دوں گا بے شک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے
اَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوْا۰۫۝ مَا بِصَاحِبِہِمْ مِّنْ جِنَّۃٍ۰ۭ۝ اِنْ ہُوَاِلَّا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ﴿184﴾
کیا سوچتے نہیں کہ ان کے صاحب کو جنون سے کچھ علاقہ نہیں وہ تو صاف ڈر سنانے والے ہیں
اَوَلَمْ يَنْظُرُوْا فِيْ مَلَكُوْتِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا خَلَقَ اللہُ مِنْ شَيْءٍ۰ۙ۝ وَّاَنْ عَسٰٓي اَنْ يَّكُوْنَ قَدِ اقْتَرَبَ اَجَلُہُمْ۰ۚ۝ فَبِاَيِّ حَدِيْثٍؚبَعْدَہٗ يُؤْمِنُوْنَ﴿185﴾
کیا انہوںنے نگاہ نہ کی آسمانوں اور زمین کی سلطنت میں اور جو جو چیز اللّٰہ نے بنائی اور یہ کہ شاید ان کا وعدہ نزدیک آگیا ہو تو اس کے بعد اور کونسی بات پر یقین لائیں گے
مَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَلَا ہَادِيَ لَہٗ۰ۭ۝ وَيَذَرُہُمْ فِيْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَہُوْنَ﴿186﴾
جسے اللّٰہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں اور انہیں چھوڑتا ہے کہ اپنی سرکشی میں بھٹکاکریں
يَسْــــَٔـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَۃِ اَيَّانَ مُرْسٰىہَا۰ۭ۝ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُہَا عِنْدَ رَبِّيْ۰ۚ۝ لَا يُجَلِّيْہَا لِوَقْتِہَآ اِلَّا ہُوَ۰ۭۘؔ۝ثَقُلَتْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ۝ لَا تَاْتِيْكُمْ اِلَّا بَغْتَۃً۰ۭ۝ يَسْــــَٔـلُوْنَكَ كَاَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْہَا۰ۭ۝ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُہَا عِنْدَ اللہِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ﴿187﴾
تم سے قیامت کو پُوچھتے ہیں کہ وہ کب کوٹھہری ہے تم فرماؤ اس کا علم تو میرے رب کے پاس ہے اسے وہی اس کے وقت پر ظاہر کرے گا بھاری پڑرہی ہے آسمانوں اور زمین میں تم پر نہ آئے گی مگر اچانک تم سے ایسا پوچھتے ہیں گویا تم نے اسے خوب تحقیق کررکھا ہے تم فرماؤ اس کا علم تو اللّٰہ ہی کے پاس ہے لیکن بہت لوگ جانتے نہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top