+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

6 - Al Anam
وَقَالُوْا ہٰذِہٖٓ اَنْعَامٌ وَّحَرْثٌ حِجْرٌ۰ۤۖ۝ لَّا يَطْعَمُہَآ اِلَّا مَنْ نَّشَاۗءُ بِزَعْمِہِمْ وَاَنْعَامٌ حُرِّمَتْ ظُہُوْرُہَا وَاَنْعَامٌ لَّا يَذْكُرُوْنَ اسْمَ اللہِ عَلَيْہَا افْتِرَاۗءً عَلَيْہِ۰ۭ۝ سَيَجْزِيْہِمْ بِمَا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ﴿138﴾
اور بولے یہ مویشی اور کھیتی روکی ہوئی ہے اسے وہی کھائے جسے ہم چاہیں اپنے جھوٹے خیال سے اور کچھ مویشی ہیں جن پر چڑھنا حرام ٹھہرایا اور کچھ مویشی کے ذبح پر اللّٰہ کا نام نہیں لیتے یہ سب اللّٰہ پر جھوٹ باندھنا ہے عنقریب وہ انہیں بدلہ دے گا ان کے افتراؤں کا
وَقَالُوْا مَا فِيْ بُطُوْنِ ہٰذِہِ الْاَنْعَامِ خَالِصَۃٌ لِّذُكُوْرِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلٰٓي اَزْوَاجِنَا۰ۚ۝ وَاِنْ يَّكُنْ مَّيْتَۃً فَہُمْ فِيْہِ شُرَكَاۗءُ۰ۭ۝ سَيَجْزِيْہِمْ وَصْفَہُمْ۰ۭ۝ اِنَّہٗ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ﴿139﴾
اور بولے جو مویشی ان کے پیٹ میں ہے وہ نِرا ہمارے مَردوں کا ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے اور مرا ہوا نکلے تو وہ سب اس میں شریک ہیں قریب ہے کہ اللّٰہ اُنہیں اُن کی باتوں کا بدلہ دے گا بے شک وہ حکمت و علم والا ہے
قَدْ خَسِرَ الَّذِيْنَ قَتَلُوْٓا اَوْلَادَہُمْ سَفَہًۢا بِغَيْرِ عِلْمٍ وَّحَرَّمُوْا مَا رَزَقَہُمُ اللہُ افْتِرَاۗءً عَلَي اللہِ۰ۭ۝ قَدْ ضَلُّوْا وَمَا كَانُوْا مُہْتَدِيْنَ﴿140﴾
بے شک تباہ ہوئے وہ جو اپنی اولاد کو قتل کرتے ہیں احمقانہ جہالت سے اور حرام ٹھہراتے ہیں وہ جو اللّٰہ نے انہیں روزی دی اللّٰہ پر جھوٹ باندھنے کو بے شک وہ بہکے اور راہ نہ پائی
وَہُوَالَّذِيْٓ اَنْشَاَ جَنّٰتٍ مَّعْرُوْشٰتٍ وَّغَيْرَ مَعْرُوْشٰتٍ وَّالنَّخْلَ وَالزَّرْعَ مُخْتَلِفًا اُكُلُہٗ وَالزَّيْتُوْنَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِہًا وَّغَيْرَ مُتَشَابِہٍ۰ۭ۝ كُلُوْا مِنْ ثَمَرِہٖٓ اِذَآ اَثْمَرَ وَاٰتُوْا حَقَّہٗ يَوْمَ حَصَادِہٖ۰ۡۖ۝ وَلَا تُسْرِفُوْا۰ۭ۝ اِنَّہٗ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِيْنَ﴿141﴾
اور وہی ہے جس نے پیدا کئے باغ کچھ زمین پر چَھئے ہوئے اور کچھ بے چَھئے اور کھجور اور کھیتی جس میں رنگ رنگ کے کھانے اور زیتون اور انار کسی بات میں ملتے اور کسی میں الگ کھاؤ اس کا پھل جب پھل لائے اور اس کا حق دو جس دن کٹے اور بے جا نہ خرچو بے شک بے جا خرچنے والے اسے پسند نہیں
وَمِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَۃً وَّفَرْشًا۰ۭ۝ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللہُ وَلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ۰ۭ۝ اِنَّہٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ﴿142﴾
اور مویشی میں سے کچھ بوجھ اُٹھانے والے اور کچھ زمین پر بچھے(ف ) کھاؤ اس میں سے جو اللّٰہ نے تمہیں روزی دی اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بے شک وہ تمہارا صریح دشمن ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top