+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

7 - Al Aaraaf
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَـنَا۰۫۝ وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ﴿23﴾
دونوں نے عرض کی اے رب ہمارے ہم نے اپنا آپ بُرا کیاتو اگر تُو ہمیں نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم ضرور نقصان والوں میں ہوئے
قَالَ اہْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ۰ۚ۝ وَلَكُمْ فِي الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّمَتَاعٌ اِلٰي حِيْنٍ﴿24﴾
فرمایا اترو تم میں ایک دوسرے کادشمن ہے اور تمہیں زمین میں ایک وقت تک ٹھہرنا اور برتنا ہے
قَالَ فِيْہَا تَحْيَوْنَ وَفِيْہَا تَمُوْتُوْنَ وَمِنْہَا تُخْرَجُوْنَ﴿25﴾
فرمایا اسی میں جیو گے اور اسی میں مَرو گے اور اسی میں اٹھائے جاؤ گے
يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُّوَارِيْ سَوْاٰتِكُمْ وَرِيْشًا۰ۭ۝ وَلِبَاسُ التَّقْوٰى۰ۙ۝ ذٰلِكَ خَيْرٌ۰ۭ۝ ذٰلِكَ مِنْ اٰيٰتِ اللہِ لَعَلَّہُمْ يَذَّكَّرُوْنَ﴿26﴾
اے آدم کی اولاد بے شک ہم نے تمہاری طرف ایک لباس وہ اُتارا کہ تمہاری شرم کی چیزیں چھپائے اور ایک وہ کہ تمہاری آرائش ہو اور پرہیزگاری کا لباس وہ سب سے بھلا یہ اللّٰہ کی نشانیوں میں سے ہے کہ کہیں وہ نصیحت مانیں
يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطٰنُ كَـمَآ اَخْرَجَ اَبَوَيْكُمْ مِّنَ الْجَنَّۃِ يَنْزِعُ عَنْہُمَا لِبَاسَہُمَا لِيُرِيَہُمَا سَوْاٰتِہِمَا۰ۭ۝ اِنَّہٗ يَرٰىكُمْ ہُوَوَقَبِيْلُہٗ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَہُمْ۰ۭ۝ اِنَّا جَعَلْنَا الشَّيٰطِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ لِلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ﴿27﴾
اے آدم کی اولاد خبردار تمہیں شیطان فتنہ میں نہ ڈالے جیسا تمہارے ماں باپ کو بہشت سے نکالا اتروا دیئے ان کے لباس کہ ان کی شرم کی چیزیں انہیں نظرپڑیں بے شک وہ اور اس کا کنبہ تمہیں وہاں سے دیکھتے ہیں کہ تم انہیں نہیں دیکھتے بے شک ہم نے شیطانوں کو ان کا دوست کیا ہے جو ایمان نہیں لاتے
وَاِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَۃً قَالُوْا وَجَدْنَا عَلَيْہَآ اٰبَاۗءَنَا وَاللہُ اَمَرَنَا بِہَا۰ۭ۝ قُلْ اِنَّ اللہَ لَا يَاْمُرُ بِالْفَحْشَاۗءِ۰ۭ۝ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَي اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿28﴾
اور جب کوئی بے حیائی کریں تو کہتے ہیں ہم نے اس پر اپنے باپ دادا کو پایا اور اللّٰہ نے ہمیں اس کا حکم دیا تو فرماؤ بے شک اللّٰہ بے حیائی کا حکم نہیں دیتا کیا اللّٰہ پر وہ بات لگاتے ہو جس کی تمہیں خبر نہیں
قُلْ اَمَرَ رَبِّيْ بِالْقِسْطِ۰ۣ۝ وَاَقِيْمُوْا وُجُوْہَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّادْعُوْہُ مُخْلِصِيْنَ لَہُ الدِّيْنَ۰۝ۥۭ كَـمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَ﴿29﴾
تم فرماؤ میرے رب نے انصاف کا حکم دیا ہے اور اپنے منھ سیدھے کرو ہر نماز کے وقت اور اس کی عبادت کرو نِرے اس کے بندے ہو کر جیسے اس نے تمہارا آغاز کیا ویسے ہی پلٹو گے
فَرِيْقًا ہَدٰي وَفَرِيْقًا حَقَّ عَلَيْہِمُ الضَّلٰلَۃُ۰ۭ۝ اِنَّہُمُ اتَّخَذُوا الشَّيٰطِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِ اللہِ وَيَحْسَبُوْنَ اَنَّہُمْ مُّہْتَدُوْنَ﴿30﴾
ایک فرقے کو راہ دکھائی اور ایک فرقے کی گمراہی ثابت ہوئی انہوں نے اللّٰہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو و الی بنایا اور سمجھتے یہ ہیں کہ وہ راہ پر ہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top