+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

5 - Al Maidah
اُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُہٗ مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِلسَّـيَّارَۃِ۰ۚ۝ وَحُرِّمَ عَلَيْكُمْ صَيْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا۰ۭ۝ وَاتَّقُوا اللہَ الَّذِيْٓ اِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ﴿96﴾
حلال ہے تمہارے لئے دریا کا شکار اور اس کا کھانا تمہارے اور مسافروں کے فائدے کو اور تم پر حرام ہے خشکی کاشکار جب تک تم احرام میں ہو اور اللّٰہ سے ڈرو جس کی طرف تمہیں اٹھنا ہے
جَعَلَ اللہُ الْكَعْبَۃَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِــيٰمًا لِّلنَّاسِ وَالشَّہْرَ الْحَرَامَ وَالْہَدْيَ وَالْقَلَاۗىِٕدَ۰ۭ۝ ذٰلِكَ لِتَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَاَنَّ اللہَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ﴿97﴾
اللّٰہ نے ادب والے گھر کعبہ کو لوگوں کے قیام کا باعث کیا اور حرمت والے مہینے اور حرم کی قربانی اور گلے میں علامت آویزاں جانوروں کو یہ اس لئے کہ تم یقین کرو کہ اللّٰہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور یہ کہ اللّٰہ سب کچھ جانتا ہے
اِعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ وَاَنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿98﴾
جان رکھو کہ اللّٰہ کا عذاب سخت ہے اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان
مَا عَلَي الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ۰ۭ۝ وَاللہُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَمَا تَكْتُمُوْنَ﴿99﴾
رسول پر نہیں مگر حکم پہونچانا اور اللّٰہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے اور جو تم چھپاتے ہو
قُلْ لَّا يَسْتَوِي الْخَبِيْثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ اَعْجَبَكَ كَثْرَۃُ الْخَبِيْثِ۰ۚ۝ فَاتَّقُوا اللہَ يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿100﴾
تم فرمادو کہ گندہ اور ستھرا برابر نہیں اگرچہ تجھے گندے کی کثرت بھائے تو اللّٰہ سے ڈرتے رہو اے عقل والو کہ تم فلاح پاؤ
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَسْــــَٔـلُوْا عَنْ اَشْـيَاۗءَ اِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ۰ۚ۝ وَاِنْ تَسْــــَٔـلُوْا عَنْہَا حِيْنَ يُنَزَّلُ الْقُرْاٰنُ تُبْدَ لَكُمْ۰ۭ۝ عَفَا اللہُ عَنْہَا۰ۭ۝ وَاللہُ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ﴿101﴾
اے ایمان والو ایسی باتیں نہ پوچھو جو تم پر ظاہر کی جائیں تو تمہیں بُری لگیں اور اگر انہیں اس وقت پوچھو گے کہ قرآن اتررہا ہے تو تم پر ظاہر کردی جائیں گی اللّٰہ انہیں معاف فرماچکا ہے اور اللّٰہ بخشنے والا حِلم والا ہے
قَدْ سَاَلَہَا قَوْمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ثُمَّ اَصْبَحُوْا بِہَا كٰفِرِيْنَ﴿102﴾
تم سے اگلی ایک قوم نے انہیں پوچھا پھر ان سے منکر ہو بیٹھے
مَا جَعَلَ اللہُ مِنْۢ بَحِيْرَۃٍ وَّلَا سَاۗىِٕبَۃٍ وَّلَا وَصِيْلَۃٍ وَّلَا حَامٍ۰ۙ۝ وَّلٰكِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللہِ الْكَذِبَ۰ۭ۝ وَاَكْثَرُہُمْ لَا يَعْقِلُوْنَ﴿103﴾
اللّٰہ نے مقرر نہیں کیا ہے کان چرا ہوا اور نہ بجار اور نہ وصیلہ اور نہ حامی ہاں کافر لوگ اللّٰہ پر جھوٹا افتراباندھتے ہیںاور ان میں سے اکثر نِرے بے عقل ہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top