+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

6 - Al Anam
وَمَا عَلَي الَّذِيْنَ يَتَّقُوْنَ مِنْ حِسَابِہِمْ مِّنْ شَيْءٍ وَّلٰكِنْ ذِكْرٰي لَعَلَّہُمْ يَتَّقُوْنَ﴿69﴾
اور پرہیزگاروں پر ان کے حساب سے کچھ نہیں ہاں نصیحت دینا شاید وہ باز آئیں
وَذَرِ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا دِيْنَہُمْ لَعِبًا وَّلَہْوًا وَّغَرَّتْہُمُ الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا وَذَكِّرْ بِہٖٓ اَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌۢ بِمَا كَسَبَتْ۰ۤۖ۝ لَيْسَ لَہَا مِنْ دُوْنِ اللہِ وَلِيٌّ وَّلَا شَفِيْعٌ۰ۚ۝ وَاِنْ تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ لَّا يُؤْخَذْ مِنْہَا۰ۭ۝ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ اُبْسِلُوْا بِمَا كَسَبُوْا۰ۚ۝ لَہُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيْمٍ وَّعَذَابٌ اَلِيْمٌۢ بِمَا كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ﴿70﴾
اور چھوڑ دے ان کو جنہوں نے اپنا دین ہنسی کھیل بنالیا اور انہیں دنیا کی زندگی نے فریب دیا اور قرآن سے نصیحت دو کہ کہیں کوئی جان اپنے کئے پر پکڑی نہ جائے اللّٰہ کے سوا نہ اس کا کوئی حمایتی ہو نہ سفارشی اور اگر اپنے عوض سارے بدلے دے تو اس سے نہ لئے جائیں یہ ہیں وہ جو اپنے کئے پر پکڑے گئے انہیں پینےکوکھولتا پانی اور دردناک عذاب بدلہ ان کے کفر کا
قُلْ اَنَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَنْفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلٰٓي اَعْقَابِنَا بَعْدَ اِذْ ہَدٰىنَا اللہُ كَالَّذِي اسْتَہْوَتْہُ الشَّيٰطِيْنُ فِي الْاَرْضِ حَيْرَانَ۰۠۝ لَہٗٓ اَصْحٰبٌ يَّدْعُوْنَہٗٓ اِلَى الْہُدَى ائْتِنَا۰ۭ۝ قُلْ اِنَّ ہُدَى اللہِ ہُوَالْہُدٰي۰ۭ۝ وَاُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ﴿71﴾
تم فرماؤ کیا ہم اللّٰہ کے سوا اس کو پوجیں جو ہمارا نہ بھلاکرے نہ برا اور الٹے پاؤں پلٹا دیئے جائیں بعد اس کے کہ اللّٰہ نے ہمیں راہ دکھائی اس کی طرح جسے شیطانوں نے زمین میں راہ بھلادی حیران ہے اس کے رفیق اسے راہ کی طرف بلارہے ہیں کہ ادھر آ تم فرماؤ کہ اللّٰہ ہی کی ہدایت، ہدایت ہے اور ہمیں حکم ہے کہ ہم اس کے لئے گردن رکھ دیں جو رب ہے سارے جہان کا
وَاَنْ اَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاتَّقُوْہُ۰ۭ۝ وَہُوَالَّذِيْٓ اِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ﴿72﴾
اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کی طرف تمہیں اٹھنا ہے
وَہُوَالَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ۰ۭ۝ وَيَوْمَ يَقُوْلُ كُنْ فَيَكُوْنُ۰۝ۥۭ قَوْلُہُ الْحَقُّ۰ۭ۝ وَلَہُ الْمُلْكُ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ۰ۭ۝ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ۰ۭ۝ وَہُوَالْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ﴿73﴾
اور وہی ہے جس نے آسمان و زمین ٹھیک بنائے اورجس دن فنا ہوئی ہر چیز کو کہے گا ہوجا وہ فوراً ہوجائے گی ۔ اس کی بات سچی ہے اور اسی کی سلطنت ہے جس دن صُور پھونکا جائے گا ہر چھپے اور ظاہر کا جاننے والا اور وہی ہے حکمت والا خبردار
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top