+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

6 - Al Anam
وَكَذٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَہُمْ بِبَعْضٍ لِّيَقُوْلُوْٓا اَہٰٓؤُلَاۗءِ مَنَّ اللہُ عَلَيْہِمْ مِّنْۢ بَيْنِنَا۰ۭ۝ اَلَيْسَ اللہُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰكِرِيْنَ﴿53﴾
اور یونہی ہم نے ان میں ایک کو دوسرے کے لئے فتنہ بنایا کہ مالدار کافر محتاج مسلمانوں کو دیکھ کر کہیں کیا یہ ہیں جن پر اللّٰہ نے احسان کیا ہم میں سے کیا اللّٰہ خوب نہیں جانتا حق ماننے والوں کو
وَاِذَا جَاۗءَكَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِاٰيٰتِنَا فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلٰي نَفْسِہِ الرَّحْمَۃَ۰ۙ۝ اَنَّہٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْۗءًۢ ابِجَــہَالَۃٍ ثُمَّ تَابَ مِنْۢ بَعْدِہٖ وَاَصْلَحَ۰ۙ۝ فَاَنَّہٗ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿54﴾
اور جب تمہارے حضور وہ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو ان سے فرماؤ تم پر سلام تمہارے رب نے اپنے ذمّہ کرم پر رحمت لازم کرلی ہےکہ تم میں جو کوئی نادانی سے کچھ برائی کر بیٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرے اور سنور جائے تو بے شک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
وَكَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ وَلِتَسْتَبِيْنَ سَبِيْلُ الْمُجْرِمِيْنَ﴿55﴾
اور اسی طرح ہم آیتوں کو مفصّل بیان فرماتے ہیں اور اس لئے کہ مجرموں کا راستہ ظاہر ہوجائے
قُلْ اِنِّىْ نُہِيْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ۰ۭ۝ قُلْ لَّآ اَتَّبِعُ اَہْوَاۗءَكُمْ۰ۙ۝ قَدْ ضَلَلْتُ اِذًا وَّمَآ اَنَا مِنَ الْمُہْتَدِيْنَ﴿56﴾
تم فرماؤ مجھے منع کیا گیا ہے کہ انہیں پوجوں جن کو تم اللّٰہ کے سوا پوجتے ہو تم فرماؤ میں تمہاری خواہش پر نہیں چلتا یوں ہو تو میں بہک جاؤں اور راہ پر نہ رہوں
قُلْ اِنِّىْ عَلٰي بَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّيْ وَكَذَّبْتُمْ بِہٖ۰ۭ۝ مَا عِنْدِيْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِہٖ۰ۭ۝ اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلہِ۰ۭ۝ يَقُصُّ الْحَقَّ وَہُوَخَيْرُ الْفٰصِلِيْنَ﴿57﴾
تم فرماؤ میں تو اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور تم اسے جھٹلاتے ہو میرے پاس نہیں جس کی تم جلدی مچارہے ہو حکم نہیں مگر اللّٰہ کا وہ حق فرماتا ہے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا
قُلْ لَّوْ اَنَّ عِنْدِيْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِہٖ لَقُضِيَ الْاَمْرُ بَيْــنِيْ وَبَيْنَكُمْ۰ۭ۝ وَاللہُ اَعْلَمُ بِالظّٰلِـمِيْنَ﴿58﴾
تم فرماؤ اگر میرے پاس ہوتی وہ چیز جس کی تم جلدی کررہے ہو تو مجھ میں تم میں کام ختم ہوچکا ہوتا اور اللّٰہ خوب جانتا ہے ستمگاروں کو
وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُہَآ اِلَّا ہُوَ۰ۭ۝ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ۰ۭ۝ وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ اِلَّا يَعْلَمُہَا وَلَا حَبَّۃٍ فِيْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَّلَا يَابِسٍ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ﴿59﴾
اور اسی کے پاس ہیں کنجیاں غیب کی انہیں وہی جانتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ خشکی اور تری میں ہے اور جو پتّاگرتا ہے وہ اسے جانتا ہے اور کوئی دانہ نہیں زمین کی اندھیریوں میں اور نہ کوئی تر اور نہ خشک جو ایک روشن کتاب میں لکھا نہ ہو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top