+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

5 - Al Maidah
وَقَالَتِ الْيَھُوْدُ وَالنَّصٰرٰى نَحْنُ اَبْنٰۗؤُا اللہِ وَاَحِبَّاۗؤُہٗ۰ۭ۝ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوْبِكُمْ۰ۭ۝ بَلْ اَنْتُمْ بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ۰ۭ۝ يَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ۰ۭ۝ وَلِلہِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَہُمَا۰ۡ۝وَاِلَيْہِ الْمَصِيْرُ﴿18﴾
اور یہودی اور نصرانی بولے کہ ہم اللّٰہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں تم فرمادو پھر تمہیں کیوں تمہارے گناہوں پر عذاب فرماتا ہے بلکہ تم آدمی ہو اس کی مخلوقات سے جسے چاہے بخشتا ہے اور جسے چاہے سزا دیتا ہے اور اللّٰہ ہی کے لئے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین اور اِن کے درمیان کی اور اُسی کی طرف پھرنا ہے
يٰٓاَہْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَاۗءَكُمْ رَسُوْلُنَا يُـبَيِّنُ لَكُمْ عَلٰي فَتْرَۃٍ مِّنَ الرُّسُلِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا جَاۗءَنَا مِنْۢ بَشِيْرٍ وَّلَا نَذِيْرٍ۰ۡ۝فَقَدْ جَاۗءَكُمْ بَشِيْرٌ وَّنَذِيْرٌ۰ۭ۝ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴿19﴾
اے کتاب والو بے شک تمہارے پاس ہمارے یہ رسول تشریف لائے کہ تم پر ہمارے احکام ظاہر فرماتے ہیں بعد اس کے کہ رسولوں کا آنا مدتوں بند رہا تھا کہ کبھی کہو کہ ہمارے پاس کوئی خوشی اور ڈر سنانے والا نہ آیا تو یہ خوشی اور ڈر سنانے والے تمہارے پاس تشریف لائے ہیں اور اللّٰہ کو سب قدرت ہے
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِہٖ يٰقَوْمِ اذْكُرُوْا نِعْمَۃَ اللہِ عَلَيْكُمْ اِذْ جَعَلَ فِيْكُمْ اَنْۢبِيَاۗءَ وَجَعَلَكُمْ مُّلُوْكًا۰ۤۖ۝ وَّاٰتٰىكُمْ مَّا لَمْ يُؤْتِ اَحَدًا مِّنَ الْعٰلَمِيْنَ﴿20﴾
اور جب موسٰی نے کہا کہ اپنی قوم سے اے میری قوم اللّٰہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو کہ تم میں سے پیغمبر کئے (ف )اور تمہیں بادشاہ کیا اور تمہیں وہ دیا جو آج سارے جہان میں کسی کو نہ دیا
يٰقَوْمِ ادْخُلُوا الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَۃَ الَّتِيْ كَتَبَ اللہُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوْا عَلٰٓي اَدْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِيْنَ﴿21﴾
اے قوم اس پاک زمین میں داخل ہو جو اللّٰہ نے تمہارے لئے لکھی ہے اور پیچھے نہ پلٹو کہ نقصان پر پلٹو گے
قَالُوْا يٰمُوْسٰٓى اِنَّ فِيْہَا قَوْمًا جَبَّارِيْنَ۰ۤۖ۝ وَاِنَّا لَنْ نَّدْخُلَہَا حَتّٰي يَخْرُجُوْا مِنْہَا۰ۚ۝ فَاِنْ يَّخْرُجُوْا مِنْہَا فَاِنَّا دٰخِلُوْنَ﴿22﴾
بولے اے موسٰی اس میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں اور ہم اسمیں ہر گز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہاں وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم وہاں جائیں
قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِيْنَ يَخَافُوْنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَيْہِمَا ادْخُلُوْا عَلَيْہِمُ الْبَابَ۰ۚ۝ فَاِذَا دَخَلْتُمُوْہُ فَاِنَّكُمْ غٰلِبُوْنَ۰۝ۥۚ وَعَلَي اللہِ فَتَوَكَّلُوْٓا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ﴿23﴾
دو مرد کہ اللّٰہ سے ڈرنے والوں میں سے تھے اللّٰہ نے انہیں نوازا بولے کہ زبردستی دروازے میںان پر داخل ہو اگر تم دروازے میں داخل ہوگئے تو تمہارا ہی غلبہ ہے اور اللّٰہ ہی پر بھروسہ کرو اگر تمہیں ایمان ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top