+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

5 - Al Maidah
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا قُمْتُمْ اِلَى الصَّلٰوۃِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْہَكُمْ وَاَيْدِيَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوْا بِرُءُوْسِكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ اِلَى الْكَعْبَيْنِ۰ۭ۝ وَاِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّہَّرُوْا۰ۭ۝ وَاِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰٓى اَوْ عَلٰي سَفَرٍ اَوْ جَاۗءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَاۗىِٕطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَاۗءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَاۗءً فَتَيَمَّمُوْا صَعِيْدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْہِكُمْ وَاَيْدِيْكُمْ مِّنْہُ۰ۭ۝ مَا يُرِيْدُ اللہُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّلٰكِنْ يُّرِيْدُ لِيُطَہِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَہٗ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿6﴾
اے ایمان والو جب نماز کو کھڑے ہونا چاہو تو اپنا منھ دھوؤ اور کہنیوں تک ہاتھ اور سروں کا مسح کرو اور گٹوں تک پاؤں دھوؤ اور اگر تمہیں نہانے کی حاجت ہو تو خوب ستھرے ہو لو اور اگر تم بیمار یا سفر میں ہو یا تم میں کوئی قضائے حاجت سے آیا یا تم نے عورتوں سے صحبت کی اور ان صورتوںمیں پانی نہ پایا تو پاک مٹی سے تیمّم کرو تو اپنے منھ اور ہاتھوں کا اس سے مسح کرو اللّٰہ نہیں چاہتا کہ تم پر کچھ تنگی رکھے ہاں یہ چاہتا ہے کہ تمہیں خوب ستھرا کردے اور اپنی نعمت تم پر پوری کردے کہ کہیں تم احسان مانو
وَاذْكُرُوْا نِعْمَۃَ اللہِ عَلَيْكُمْ وَمِيْثَاقَہُ الَّذِيْ وَاثَقَكُمْ بِہٖٓ۰ۙ۝ اِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا۰ۡ۝وَاتَّقُوا اللہَ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿7﴾
اور یاد کرو اللّٰہ کا احسان اپنے اوپر اور وہ عہد جو اس نے تم سے لیاجب کہ تم نے کہا ہم نے سنا اور مانا اور اللّٰہ سے ڈرو بے شک اللّٰہ دلوں کی بات جانتا ہے
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِيْنَ لِلہِ شُہَدَاۗءَ بِالْقِسْطِ۰ۡ۝وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَـنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰٓي اَلَّا تَعْدِلُوْا۰ۭ۝ اِعْدِلُوْا۰ۣ۝ ہُوَاَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى۰ۡ۝وَاتَّقُوا اللہَ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ﴿8﴾
اے ایمان والو اللّٰہ کے حکم پر خوب قائم ہوجاؤ انصاف کے ساتھ گواہی دیتے اور تم کو کسی قوم کی عداوت اس پر نہ ابھارے کہ انصاف نہ کرو انصاف کرو وہ پرہیزگاری سے زیادہ قریب ہے اور اللّٰہ سے ڈرو بے شک اللّٰہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے
وَعَدَ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ۰ۙ۝ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّاَجْرٌ عَظِيْمٌ﴿9﴾
ایمان والے نیکوکاروں سے اللّٰہ کا وعدہ ہے کہ اُن کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top