+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
يٰٓاَہْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِيْ دِيْنِكُمْ وَلَا تَقُوْلُوْا عَلَي اللہِ اِلَّا الْحَقَّ۰ۭ۝ اِنَّمَا الْمَسِيْحُ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُوْلُ اللہِ وَكَلِمَتُہٗ۰ۚ۝ اَلْقٰىہَآ اِلٰي مَرْيَمَ وَرُوْحٌ مِّنْہُ۰ۡ۝فَاٰمِنُوْا بِاللہِ وَرُسُلِہٖ۰ۣۚ۝ وَلَا تَقُوْلُوْا ثَلٰــثَۃٌ۰ۭ۝ اِنْـتَھُوْا خَيْرًا لَّكُمْ۰ۭ۝ اِنَّمَا اللہُ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ۰ۭ۝ سُبْحٰنَہٗٓ اَنْ يَّكُوْنَ لَہٗ وَلَدٌ۰ۘ۝ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ وَكَفٰي بِاللہِ وَكِيْلًا﴿171﴾
اے کتاب والو اپنے دین میں زیادتی نہ کرو اور اللّٰہ پر نہ کہو مگر سچ مسیح عیسٰی مریم کا بیٹا اللّٰہ کا رسول ہی ہے اور اس کا ایک کلمہ کہ مریم کی طرف بھیجا اور اس کے یہاں کی ایک روح تو اللّٰہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور تین نہ کہو باز رہو اپنے بھلے کو اللّٰہ تو ایک ہی خدا ہے پاکی اُسے اس سے کہ اس کے کوئی بچہ ہو اُسی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللّٰہ کافی کارساز
لَنْ يَّسْتَنْكِفَ الْمَسِيْحُ اَنْ يَّكُوْنَ عَبْدًا لِّلہِ وَلَا الْمَلٰۗىِٕكَۃُ الْمُقَرَّبُوْنَ۰ۭ۝ وَمَنْ يَّسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِہٖ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُہُمْ اِلَيْہِ جَمِيْعًا﴿172﴾
ہرگزمسیح اللّٰہ کا بندہ بننے سے کچھ نفرت نہیں کرتا اور نہ مقرب فرشتے اور جو اللّٰہ کی بندگی سے نفرت اور تکبر کرے تو کوئی دم جاتا ہے کہ وہ ان سب کو اپنی طر ف ہانکے گا
فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُوَفِّيْہِمْ اُجُوْرَہُمْ وَيَزِيْدُہُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ۰ۚ۝ وَاَمَّا الَّذِيْنَ اسْتَنْكَفُوْا وَاسْتَكْبَرُوْا فَيُعَذِّبُہُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا۰۝ۥۙ وَّلَا يَجِدُوْنَ لَہُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا﴿173﴾
تو وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اُن کی مزدوری انہیں بھرپور دے کر اپنے فضل سے اُنہیں اور زیادہ دے گا اور وہ جنہوں نے نفرت اور تکبر کیا تھا انہیں درد ناک سزا دے گا اور اللّٰہ کے سوا نہ اپنا کوئی حمایتی پائیں گے نہ مدد گار
يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ قَدْ جَاۗءَكُمْ بُرْہَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَاَنْزَلْنَآ اِلَيْكُمْ نُوْرًا مُّبِيْنًا﴿174﴾
اے لوگو بے شک تمہارے پاس اللّٰہ کی طرف سے واضح دلیل آئی اور ہم نے تمہاری طرف روشن نور اُتارا
فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَاعْتَصَمُوْا بِہٖ فَسَـيُدْخِلُہُمْ فِيْ رَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَفَضْلٍ۰ۙ۝ وَّيَہْدِيْہِمْ اِلَيْہِ صِرَاطًا مُّسْتَــقِيْمًا﴿175﴾
تو وہ جو اللّٰہ پر ایمان لائے اور اس کی رسّی مضبوط تھامی تو عنقریب اللّٰہ انہیں اپنی رحمت اور اپنے فضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنی طرف سیدھی راہ دکھائے گا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top