+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
اِنَّآ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ كَـمَآ اَوْحَيْنَآ اِلٰي نُوْحٍ وَّالنَّـبِيّٖنَ مِنْۢ بَعْدِہٖ۰ۚ۝ وَاَوْحَيْنَآ اِلٰٓي اِبْرٰہِيْمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطِ وَعِيْسٰى وَاَيُّوْبَ وَيُوْنُسَ وَہٰرُوْنَ وَسُلَيْمٰنَ۰ۚ۝ وَاٰتَيْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا﴿163﴾
بے شک اے محبوب ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی جیسے وحی نوح اور اس کے بعد پیغمبروں کو بھیجی اور ہم نے ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحق اور یعقوب اور اُن کے بیٹوں اور عیسٰی اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کو وحی کی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی
وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنٰہُمْ عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْہُمْ عَلَيْكَ۰ۭ۝ وَكَلَّمَ اللہُ مُوْسٰى تَكْلِــيْمًا﴿164﴾
اوررسولوں کو جن کا ذکر آگے ہم تم سے فرما چکے اور ان رسولوں کو جن کا ذکر تم سے نہ فرمایا اور اللّٰہ نے موسٰی سے حقیقتاً کلام فرمایا
رُسُلًا مُّبَشِّرِيْنَ وَمُنْذِرِيْنَ لِئَلَّا يَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَي اللہِ حُجَّــۃٌۢ بَعْدَ الرُّسُلِ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ عَزِيْزًا حَكِــيْمًا﴿165﴾
رسول خوشخبری دیتے اور ڈر سناتے کہ رسولوں کے بعد اللّٰہ کے یہاں لوگوں کو کوئی عذر نہ رہے اور اللّٰہ غالب حکمت والا ہے
لٰكِنِ اللہُ يَشْہَدُ بِمَآ اَنْزَلَ اِلَيْكَ اَنْزَلَہٗ بِعِلْمِہٖ۰ۚ۝ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ يَشْہَدُوْنَ۰ۭ۝ وَكَفٰي بِاللہِ شَہِيْدًا﴿166﴾
لیکن اے محبوب اللّٰہ اس کا گواہ ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا وہ اس نے اپنے علم سے اتارا ہے اور فرشتے گواہ ہیں اور اللّٰہ کی گواہی کافی
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللہِ قَدْ ضَلُّوْا ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا﴿167﴾
وہ جنہوںنے کفر کیا اور اللّٰہ کی راہ سے روکا بے شک وہ دور کی گمراہی میں پڑے
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَظَلَمُوْا لَمْ يَكُنِ اللہُ لِيَغْفِرَ لَہُمْ وَلَا لِيَہْدِيَہُمْ طَرِيْقًا﴿168﴾
بے شک جنہوںنے کفر کیا اور حد سے بڑھے اللّٰہ ہر گز انہیں نہ بخشے گا اور نہ انہیں کوئی راہ دکھائے
اِلَّا طَرِيْقَ جَہَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا۰ۭ۝ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرًا﴿169﴾
مگر جہنم کا راستہ کہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ اللّٰہ کو آسان ہے
يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ قَدْ جَاۗءَكُمُ الرَّسُوْلُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّكُمْ فَاٰمِنُوْا خَيْرًا لَّكُمْ۰ۭ۝ وَاِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ عَلِــيْمًا حَكِـيْمًا﴿170﴾
اے لوگو تمہارے پاس یہ رسول حق کے ساتھ تمہارے رب کی طرف سے تشریف لائے تو ایمان لاؤ اپنے بھلے کو اور اگر تم کفر کرو تو بے شک اللّٰہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللّٰہ علم و حکمت والا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top