+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
الَّذِيْنَ يَتَرَبَّصُوْنَ بِكُمْ۰ۚ۝ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللہِ قَالُوْٓا اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ۰ۡۖ۝ وَاِنْ كَانَ لِلْكٰفِرِيْنَ نَصِيْبٌ۰ۙ۝ قَالُوْٓا اَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُمْ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ۰ۭ۝ فَاللہُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ۰ۭ۝ وَلَنْ يَّجْعَلَ اللہُ لِلْكٰفِرِيْنَ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ سَبِيْلًا﴿141﴾
وہ جو تمہاری حالت تکاکرتے ہیں تو اگر اللّٰہ کی طرف سے تم کو فتح ملے کہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے اور اگر کافروں کا حصہ ہو تو ان سے کہیں کیا ہمیں تم پر قابو نہ تھا اور ہم نے تمہیں مسلمانوں سے بچایا تو اللّٰہ تم سب میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا اور اللّٰہ کافروں کو مسلمانوں پر کوئی راہ نہ دے گا
اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ يُخٰدِعُوْنَ اللہَ وَھُوَخَادِعُھُمْ۰ۚ۝ وَاِذَا قَامُوْٓا اِلَى الصَّلٰوۃِ قَامُوْا كُسَالٰى۰ۙ۝ يُرَاۗءُوْنَ النَّاسَ وَلَا يَذْكُرُوْنَ اللہَ اِلَّا قَلِيْلًا﴿142﴾
بے شک منافق لوگ اپنے گمان میں اللّٰہ کو فریب دیا چاہتے ہیں اور وہی انہیں غافل کرکے مارے گا اور جب نماز کو کھڑے ہوں تو ہارے جی سے لوگوں کو دکھاوا کرتے ہیں اور اللّٰہ کو یاد نہیں کرتے مگر تھوڑا
مُّذَبْذَبِيْنَ بَيْنَ ذٰلِكَ۰ۤۖ۝ لَآ اِلٰى ہٰٓؤُلَاۗءِ وَلَآ اِلٰى ہٰٓؤُلَاۗءِ۰ۭ۝ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَلَنْ تَجِدَ لَہٗ سَبِيْلًا﴿143﴾
بیچ میں ڈگمگارہے ہیں نہ ادھر کے اورنہ اُدھر کے اور جسے اللّٰہ گمراہ کرے تو اس کے لئے کوئی راہ نہ پائے گا
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ۰ۭ۝ اَتُرِيْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلہِ عَلَيْكُمْ سُلْطٰنًا مُّبِيْنًا﴿144﴾
اے ایمان والو کافروں کو دوست نہ بناؤ مسلمانوں کے سوا کیا یہ چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللّٰہ کے لئے صریح حجت کرلو
اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ فِي الدَّرْكِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ۰ۚ۝ وَلَنْ تَجِدَ لَھُمْ نَصِيْرًا﴿145﴾
بے شک منافق دوزخ کے سب سے نیچے طبقہ میں ہیں اور تو ہر گز اُن کا کوئی مددگار نہ پائے گا
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا وَاَصْلَحُوْا وَاعْتَصَمُوْا بِاللہِ وَاَخْلَصُوْا دِيْنَھُمْ لِلہِ فَاُولٰۗىِٕكَ مَعَ الْمُؤْمِنِيْنَ۰ۭ۝ وَسَوْفَ يُؤْتِ اللہُ الْمُؤْمِنِيْنَ اَجْرًا عَظِيْمًا﴿146﴾
مگر وہ جنہوں نے توبہ کی اور سنورے اور اللّٰہ کی رسی مضبوط تھامی اور اپنا دین خالص اللّٰہ کے لئےکرلیا تو یہ مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور عنقریب اللّٰہ مسلمانوں کو بڑا ثواب دے گا
مَا يَفْعَلُ اللہُ بِعَذَابِكُمْ اِنْ شَكَرْتُمْ وَاٰمَنْتُمْ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ شَاكِرًا عَلِــيْمًا﴿147﴾
اور اللّٰہ تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا اگر تم حق مانو اور ایمان لاؤ اور اللّٰہ ہے صلہ دینے والا جاننے والا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top