+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
وَّاسْتَغْفِرِ اللہَ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا﴿106﴾
اور اللّٰہ سے معافی چاہو بے شک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِيْنَ يَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَھُمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا اَثِــيْمًا﴿107﴾
اور ان کی طرف سے نہ جھگڑو جو اپنی جانوں کو خیانت میں ڈالتے ہیں بے شک اللّٰہ نہیں چاہتا کسی بڑے دغا باز گنہگار کو
يَّسْتَخْفُوْنَ مِنَ النَّاسِ وَلَا يَسْتَخْفُوْنَ مِنَ اللہِ وَھُوَمَعَھُمْ اِذْ يُبَيِّتُوْنَ مَا لَا يَرْضٰى مِنَ الْقَوْلِ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ بِمَا يَعْمَلُوْنَ مُحِيْطًا﴿108﴾
آدمیوں سے چھپتے ہیں اور اللّٰہ سے نہیں چھپتے اور اللّٰہ ان کے پاس ہے جب دل میں وہ بات تجویز کرتے ہیں جو اللّٰہ کو ناپسند ہے اور اللّٰہ ان کے کاموں کو گھیرے ہوئے ہے
ھٰٓاَنْتُمْ ہٰٓؤُلَاۗءِ جٰدَلْتُمْ عَنْھُمْ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا۰ۣ۝ فَمَنْ يُّجَادِلُ اللہَ عَنْھُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ اَمْ مَّنْ يَّكُوْنُ عَلَيْہِمْ وَكِيْلًا﴿109﴾
سنتے ہو یہ جو تم ہو دنیا کی زندگی میں تو ان کی طرف سے جھگڑے تو ان کی طرف سے کون جھگڑے گا اللّٰہ سے قیامت کے دن یا کون ان کا وکیل ہوگا
وَمَنْ يَّعْمَلْ سُوْۗءًا اَوْ يَظْلِمْ نَفْسَہٗ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللہَ يَجِدِ اللہَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا﴿110﴾
اور جو کوئی برائی یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللّٰہ سے بخشش چاہے تو اللّٰہ کو بخشنے والا مہربان پائے گا
وَمَنْ يَّكْسِبْ اِثْمًا فَاِنَّمَا يَكْسِـبُہٗ عَلٰي نَفْسِہٖ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ عَلِــيْمًا حَكِـيْمًا﴿111﴾
اور جو گناہ کمائے تو اس کی کمائی اسی کی جان پر پڑے اور اللّٰہ علم و حکمت والا ہے
وَمَنْ يَّكْسِبْ خَطِيْۗــئَۃً اَوْ اِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِہٖ بَرِيْۗــــــًٔـا فَقَدِ احْتَمَلَ بُہْتَانًا وَّاِثْمًا مُّبِيْنًا﴿112﴾
اور جو کوئی خطا یا گناہ کمائے پھر اُسے کسی بے گناہ پر تھوپ دے اس نے ضرور بہتان اور کھلا گناہ اٹھایا
وَلَوْلَا فَضْلُ اللہِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُہٗ لَہَمَّتْ طَّاۗىِٕفَۃٌ مِّنْھُمْ اَنْ يُّضِلُّوْكَ۰ۭ۝ وَمَا يُضِلُّوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَھُمْ وَمَا يَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَيْءٍ۰ۭ۝ وَاَنْزَلَ اللہُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ۰ۭ۝ وَكَانَ فَضْلُ اللہِ عَلَيْكَ عَظِيْمًا﴿113﴾
اور اے محبوب اگر اللّٰہ کا فضل و رحمت تم پر نہ ہوتا توان میں کے کچھ لوگ یہ چاہتے کہ تمہیں دھوکا دے دیں اور وہ اپنے ہی آپ کو بہکا رہے ہیں اور تمہارا کچھ نہ بگاڑیں گے اور اللّٰہ نے تم پر کتاب اور حکمت اتاری اور تمہیں سکھادیا جو کچھ تم نہ جانتے تھے اور اللّٰہ کا تم پر بڑا فضل ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top