+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
وَاِذَا كُنْتَ فِيْہِمْ فَاَقَمْتَ لَھُمُ الصَّلٰوۃَ فَلْتَقُمْ طَاۗىِٕفَۃٌ مِّنْھُمْ مَّعَكَ وَلْيَاْخُذُوْٓا اَسْلِحَتَھُمْ۰ۣ۝ فَاِذَا سَجَدُوْا فَلْيَكُوْنُوْا مِنْ وَّرَاۗىِٕكُمْ۰۠۝ وَلْتَاْتِ طَاۗىِٕفَۃٌ اُخْرٰى لَمْ يُصَلُّوْا فَلْيُصَلُّوْا مَعَكَ وَلْيَاْخُذُوْا حِذْرَھُمْ وَاَسْلِحَتَھُمْ۰ۚ۝ وَدَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ تَغْفُلُوْنَ عَنْ اَسْلِحَتِكُمْ وَاَمْتِعَتِكُمْ فَيَمِيْلُوْنَ عَلَيْكُمْ مَّيْلَۃً وَّاحِدَۃً۰ۭ۝ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اِنْ كَانَ بِكُمْ اَذًى مِّنْ مَّطَرٍ اَوْ كُنْتُمْ مَّرْضٰٓى اَنْ تَضَعُوْٓا اَسْلِحَتَكُمْ۰ۚ۝ وَخُذُوْا حِذْرَكُمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا مُّہِيْنًا﴿102﴾
اور اے محبوب جب تم ان میں تشریف فرما ہو پھر نماز میں ان کی امامت کرو تو چاہئے کہ ان میں ایک جماعت تمہارے ساتھ ہو(ف ) اور وہ اپنے ہتھیارلئے رہیں پھر جب وہ سجدے کرلیں تو ہٹ کر تم سے پیچھے ہوجائیں (ف ) اور اب دوسری جماعت آئے جو اس وقت تک نماز میں شریک نہ تھی اب وہ تمہارے مقتدی ہوں اور چاہئے کہ اپنی پناہ اور اپنے ہتھیار لئےرہیں (ف ) کافروں کی تمنا ہے کہ کہیں تم اپنے ہتھیاروں اوراپنے اسباب سے غافل ہوجاؤتو ایک دفعہ تم پر جھک پڑیں اورتم پر مضائقہ نہیں اگر تمہیں مینھ کے سبب تکلیف ہو یا بیمار ہو کہ اپنے ہتھیار کھول رکھو اور اپنی پناہ لئے رہو بے شک اللّٰہ نے کافروں کے لئے خواری کا عذاب تیار کررکھا ہے
فَاِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلٰوۃَ فَاذْكُرُوا اللہَ قِيٰمًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلٰي جُنُوْبِكُمْ۰ۚ۝ فَاِذَا اطْمَاْنَـنْتُمْ فَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ۰ۚ۝ اِنَّ الصَّلٰوۃَ كَانَتْ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا﴿103﴾
پھر جب تم نماز پڑھ چکو تو اللّٰہ کی یاد کرو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹوں پر لیٹے پھر جب مطمئن ہوجاؤ تو حسب دستور نماز قائم کرو بے شک نماز مسلمانوں پر وقت باندھا ہوا فرض ہے
وَلَا تَہِنُوْا فِي ابْتِغَاۗءِ الْقَوْمِ۰ۭ۝ اِنْ تَكُوْنُوْا تَاْلَمُوْنَ فَاِنَّھُمْ يَاْلَمُوْنَ كَـمَا تَاْلَمُوْنَ۰ۚ۝ وَتَرْجُوْنَ مِنَ اللہِ مَا لَا يَرْجُوْنَ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ عَلِــيْمًا حَكِــيْمًا﴿104﴾
اور کافروں کی تلاش میں سستی نہ کرو اگر تمہیں دکھ پہنچتا ہے تو انہیں بھی دکھ پہنچتا ہے جیسا تمہیں پہنچتا ہے اور تم اللّٰہ سے وہ امید رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھتے اور اللّٰہ جاننے والا حکمت والا ہے
اِنَّآ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَآ اَرٰىكَ اللہُ۰ۭ۝ وَلَا تَكُنْ لِّلْخَاۗىِٕنِيْنَ خَصِيْمًا﴿105﴾
اے محبوب بے شک ہم نے تمہاری طرف سچی کتاب اتاری کہ تم لوگوں میں فیصلہ کرو جس طرح تمہیں اللّٰہ دکھائے اور دغا والوں کی طرف سے نہ جھگڑو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top