+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ غَيْرُ اُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجٰہِدُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ۰ۭ۝ فَضَّلَ اللہُ الْمُجٰہِدِيْنَ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ عَلَي الْقٰعِدِيْنَ دَرَجَۃً۰ۭ۝ وَكُلًّا وَّعَدَ اللہُ الْحُسْنٰي۰ۭ۝ وَفَضَّلَ اللہُ الْمُجٰہِدِيْنَ عَلَي الْقٰعِدِيْنَ اَجْرًا عَظِيْمًا﴿95﴾
برابر نہیں وہ مسلمان کہ بے عذر جہاد سے بیٹھ رہیں اور وہ کہ راہ خدا میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرتے ہیں- اللّٰہ نے اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کرنے والوں کا درجہ بیٹھنے والوں سے بڑا کیا اور اللّٰہ نے سب سے بھلائی کا وعدہ فرمایا اور اللّٰہ نے جہاد والوں کو بیٹھنے والوں پر بڑے ثواب سے فضیلت دی ہے
دَرَجٰتٍ مِّنْہُ وَمَغْفِرَۃً وَرَحْمَۃً۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا﴿96﴾
اُس کی طرف سے درجے اور بخشش اور رحمت اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
اِنَّ الَّذِيْنَ تَوَفّٰىھُمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ ظَالِمِيْٓ اَنْفُسِہِمْ قَالُوْا فِيْمَ كُنْتُمْ۰ۭ۝ قَالُوْا كُنَّا مُسْتَضْعَفِيْنَ فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ قَالُوْٓا اَلَمْ تَكُنْ اَرْضُ اللہِ وَاسِعَۃً فَتُھَاجِرُوْا فِيْھَا۰ۭ۝ فَاُولٰۗىِٕكَ مَاْوٰىھُمْ جَہَنَّمُ۰ۭ۝ وَسَاۗءَتْ مَصِيْرًا﴿97﴾
وہ لوگ جن کی جان فرشتے نکالتے ہیں اس حال میں کہ وہ اپنے اوپر ظلم کرتے تھے اُن سے فرشتے کہتے ہیں تم کا ہے میں تھے کہتے ہیں کہ ہم زمین میں کمزور تھے کہتے ہیں کیا اللّٰہ کی زمین کشادہ نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے تو ایسوں کا ٹھکانا جہنم ہے اور بہت بری جگہ پلٹنے کی
اِلَّا الْمُسْتَضْعَفِيْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاۗءِ وَالْوِلْدَانِ لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ حِيْلَۃً وَّلَا يَہْتَدُوْنَ سَبِيْلًا﴿98﴾
مگر وہ جو دبالئےگئے مرد اور عورتیں اور بچے جنہیں نہ کوئی تدبیر بن پڑے نہ راستہ جانیں
فَاُولٰۗىِٕكَ عَسَى اللہُ اَنْ يَّعْفُوَعَنْھُمْ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ عَفُوًّا غَفُوْرًا﴿99﴾
تو قریب ہے اللّٰہ ایسوں کو معاف فرمائے اور اللّٰہ معاف فرمانے والا بخشنے والا ہے
وَمَنْ يُّھَاجِرْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ يَجِدْ فِي الْاَرْضِ مُرٰغَمًا كَثِيْرًا وَّسَعَۃً۰ۭ۝ وَمَنْ يَّخْرُجْ مِنْۢ بَيْتِہٖ مُھَاجِرًا اِلَى اللہِ وَرَسُوْلِہٖ ثُمَّ يُدْرِكْہُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ اَجْرُہٗ عَلَي اللہِ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا﴿100﴾
اور جو اللّٰہ کی راہ میں گھر بار چھوڑ کر نکلے گا وہ زمین میں بہت جگہ اور گنجائش پائے گا اور جواپنے گھر سے نکلااللّٰہ ورسول کی طرف ہجرت کرتا پھر اسے موت نے آلیاتو اس کا ثواب اللّٰہ کے ذمہ پر ہوگیا اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
وَاِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْاَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوۃِ۰ۤۖ۝ اِنْ خِفْتُمْ اَنْ يَّفْتِنَكُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا۰ۭ۝ اِنَّ الْكٰفِرِيْنَ كَانُوْا لَكُمْ عَدُوًّا مُّبِيْنًا﴿101﴾
اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر گناہ نہیں کہ بعض نمازیں قصر سے پڑھو اگرتمہیں اندیشہ ہوکہ کافرتمہیں ایذا دیں گے بے شک کفّار تمھارے کھلے دشمن ہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top