+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

3 - Al Imran
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تُطِيْعُوا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يَرُدُّوْكُمْ عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِيْنَ﴿149﴾
اے ایمان والواگر تم کافروں کے کہے پر چلے تو وہ تمہیں اُلٹے پاؤں لوٹا دیں گے پھر ٹوٹا کھا کے پلٹ جاؤ گے
بَلِ اللہُ مَوْلٰىكُمْ۰ۚ۝ وَھُوَخَيْرُ النّٰصِرِيْنَ﴿150﴾
بلکہ اللّٰہ تمہارا مولا ہے اور وہ سب سے بہتر مدد گار
سَـنُلْقِيْ فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَآ اَشْرَكُوْا بِاللہِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا۰ۚ۝ وَمَاْوٰىھُمُ النَّارُ۰ۭ۝ وَبِئْسَ مَثْوَى الظّٰلِــمِيْنَ﴿151﴾
کوئی دم جاتا ہے کہ ہم کافروں کے دلوں میں رعب ڈالیں گے کہ انہوں نے اللّٰہ کا شریک ٹھہرایا جس پر اس نے کوئی سمجھ نہ اُتاری اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیا بُرا ٹھکانا ناانصافوں کا
وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللہُ وَعْدَہٗٓ اِذْ تَحُسُّوْنَھُمْ بِـاِذْنِہٖ۰ۚ۝ حَتّٰٓي اِذَا فَشِلْتُمْ وَتَنَازَعْتُمْ فِي الْاَمْرِ وَعَصَيْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَآ اَرٰىكُمْ مَّا تُحِبُّوْنَ۰ۭ۝ مِنْكُمْ مَّنْ يُّرِيْدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَّنْ يُّرِيْدُ الْاٰخِرَۃَ۰ۚ۝ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْھُمْ لِـيَبْتَلِيَكُمْ۰ۚ۝ وَلَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ۰ۭ۝ وَاللہُ ذُوْ فَضْلٍ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ﴿152﴾
اور بے شک اللّٰہ نے تمہیں سچ کر دکھایا اپنا وعدہ جب کہ تم اس کے حکم سے کافروں کو قتل کرتے تھے یہاں تک کہ جب تم نے بزدلی کی اور حکم میں جھگڑا ڈالا اور نافرمانی کی بعد اس کے کہ اللّٰہ تمہیں دکھاچکا تمہاری خوشی کی بات تم میں کوئی دنیا چاہتا تھا اورتم میں کوئی آخرت چاہتا تھا (ف ) پھر تمہارا منھ اُن سے پھیر دیا کہ تمہیں آزمائے اور بے شک اس نے تمہیں معاف کردیا اور اللّٰہ مسلمانوں پر فضل کرتا ہے
اِذْ تُصْعِدُوْنَ وَلَا تَلْوٗنَ عَلٰٓي اَحَدٍ وَّالرَّسُوْلُ يَدْعُوْكُمْ فِيْٓ اُخْرٰىكُمْ فَاَثَابَكُمْ غَمًّۢا بِغَمٍّ لِّكَيْلَا تَحْزَنُوْا عَلٰي مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَآ اَصَابَكُمْ۰ۭ۝ وَاللہُ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ﴿153﴾
جب تم منھ اٹھائے چلے جاتے تھے اور پیٹھ پھیر کر کسی کو نہ دیکھتے اور دوسری جماعت میں ہمارے رسول تمہیں پکار رہے تھے تو تمہیں غم کابدلہ غم دیا اور معافی اس لئے سنائی کہ جو ہاتھ سے گیا اور جو افتاد پڑی اس کا رنج نہ کرو اور اللّٰہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top