+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

3 - Al Imran
وَلِيُمَحِّصَ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَيَمْحَقَ الْكٰفِرِيْنَ﴿141﴾
اور اس لئے کہ اللّٰہ مسلمانوں کا نکھار کردے اور کافروں کو مٹا دے
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ وَلَمَّا يَعْلَمِ اللہُ الَّذِيْنَ جٰہَدُوْا مِنْكُمْ وَيَعْلَمَ الصّٰبِرِيْنَ﴿142﴾
کیا اس گمان میں ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے اور ابھی اللّٰہ نے تمہارے غازیوں کا امتحان نہ لیا اور نہ صبر والوں کی آزمائش کی
وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَـمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَلْقَوْہُ۰۠۝ فَقَدْ رَاَيْتُمُوْہُ وَاَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ﴿143﴾
اور تم تو موت کی تمنا کیا کرتے تھے اس کے ملنے سے پہلے تو اب وہ تمہیں نظر آئی آنکھوں کے سامنے
وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ۰ۚ۝ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ۰ۭ۝ اَفَا۟ىِٕنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰٓى اَعْقَابِكُمْ۰ۭ۝ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلٰي عَقِبَيْہِ فَلَنْ يَّضُرَّ اللہَ شَـيْـــًٔـا۰ۭ۝ وَسَيَجْزِي اللہُ الشّٰكِرِيْنَ﴿144﴾
اورمحمدتو ایک رسول ہیں ان سے پہلے اور رسول ہوچکے (ف ) تو کیا اگر وہ انتقال فرمائیں یا شہید ہوں تو تم اُلٹے پاؤں پھر جاؤ گے اور جو اُلٹے پاؤں پھرے گا اللّٰہ کا کچھ نقصان نہ کرے گا اور عنقریب اللّٰہ شکر والوں کو صلہ دے گا
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُـوْتَ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا۰ۭ۝ وَمَنْ يُّرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِہٖ مِنْھَا۰ۚ۝ وَمَنْ يُّرِدْ ثَوَابَ الْاٰخِرَۃِ نُؤْتِہٖ مِنْھَا۰ۚ۝ وَسَنَجْزِي الشّٰكِرِيْنَ﴿145﴾
اور کوئی جان بے حکم خدا مرنہیں سکتی سب کا وقت لکھا رکھا ہے اورجو دنیا کا انعام چاہے ہم اس میں سے اُسے دیں اور جو آخرت کا انعام چاہے ہم اس میں سے اُسے دیں اور قریب ہے کہ ہم شکر والوں کو صلہ عطا کریں
وَكَاَيِّنْ مِّنْ نَّبِيٍّ قٰتَلَ۰ۙ۝ مَعَہٗ رِبِّيُّوْنَ كَثِيْرٌ۰ۚ۝ فَمَا وَہَنُوْا لِمَآ اَصَابَھُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَمَا ضَعُفُوْا وَمَا اسْتَكَانُوْا۰ۭ۝ وَاللہُ يُحِبُّ الصّٰبِرِيْنَ﴿146﴾
اور کتنے ہی انبیاء نے جہاد کیا ان کے ساتھ بہت خدا والے تھے تو نہ سُست پڑے اُن مصیبتوں سے جو اللّٰہ کی راہ میں انہیں پہنچیں اور نہ کمزور ہوئے اور نہ دبے اور صبر والے اللّٰہ کو محبوب ہیں
وَمَا كَانَ قَوْلَھُمْ اِلَّآ اَنْ قَالُوْا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِيْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ﴿147﴾
اور وہ کچھ بھی نہ کہتے تھے سوا اس دعا کے کہ اے ہمارے رب بخش دے ہمارے گناہ اور جو زیادتیاں ہم نے اپنے کام میں کیں اور ہمارے قدم جمادے اور ہمیں ان کافر لوگوں پر مدد دے
فَاٰتٰىھُمُ اللہُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَۃِ۰ۭ۝ وَاللہُ يُحِبُّ الْمُحْسِـنِيْنَ﴿148﴾
تو اللّٰہ نے انہیں دنیا کا انعام دیا اور آخرت کے ثواب کی خوبی اور نیکی والے اللّٰہ کو پیارے ہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top