+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

3 - Al Imran
اِذْ ھَمَّتْ طَّاۗىِٕفَتٰنِ مِنْكُمْ اَنْ تَفْشَلَا۰ۙ۝ وَاللہُ وَلِيُّہُمَا۰ۭ۝ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿122﴾
جب تم میں کے دو گروہوں کا ارادہ ہوا کہ نامردی کر جائیں اور اللّٰہ ان کا سنبھالنے والا ہے اور مسلمانوں کو اللّٰہ ہی پر بھروسہ چاہئے
وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللہُ بِبَدْرٍ وَّاَنْتُمْ اَذِلَّــۃٌ۰ۚ۝ فَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿123﴾
اور بے شک اللّٰہ نے بدر میں تمہاری مدد کی جب تم بالکل بے سرو سامان تھے (ف ) تو اللّٰہ سے ڈرو کہ کہیں تم شکر گذار ہو
اِذْ تَقُوْلُ لِلْمُؤْمِنِيْنَ اَلَنْ يَّكْفِيَكُمْ اَنْ يُّمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلٰثَۃِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰۗىِٕكَۃِ مُنْزَلِيْنَ﴿124﴾
جب اے محبوب تم مسلمانوں سے فرماتے تھے کیا تمہیں یہ کافی نہیں کہ تمہار ارب تمہاری مدد کرے تین ہزار فرشتہ اتار کر
بَلٰٓى۰ۙ۝ اِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا وَيَاْتُوْكُمْ مِّنْ فَوْرِھِمْ ھٰذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَۃِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰۗىِٕكَۃِ مُسَوِّمِيْنَ﴿125﴾
ہاں کیوں نہیں اگر تم صبر و تقویٰ کرو اور کافر اسی دم تم پر آپڑیں تو تمہارا رب تمہاری مدد کو پانچ ہزار فرشتے نشان والے بھیجے گا
وَمَا جَعَلَہُ اللہُ اِلَّا بُشْرٰى لَكُمْ وَلِتَطْمَىِٕنَّ قُلُوْبُكُمْ بِہٖ۰ۭ۝ وَمَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللہِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ﴿126﴾
اوریہ فتح اللّٰہ نے نہ کی مگر تمہاری خوشی کے لئے اور اسی لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو چین ملے اور مدد نہیں مگر اللّٰہ غالب حکمت والے کے پاس سے
لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَوْ يَكْبِتَھُمْ فَيَنْقَلِبُوْا خَاۗىِٕــبِيْنَ﴿127﴾
اس لئے کہ کافروں کا ایک حصہ کاٹ دے یا انہیں ذلیل کرے کہ نامراد پھر جائیں
لَيْسَ لَكَ مِنَ الْاَمْرِ شَيْءٌ اَوْ يَتُوْبَ عَلَيْھِمْ اَوْ يُعَذِّبَھُمْ فَاِنَّھُمْ ظٰلِمُوْنَ﴿128﴾
یہ بات تمہارے ہاتھ نہیں یا انہیں توبہ کی توفیق دے یا اُن پر عذاب کرے کہ وہ ظالم ہیں
وَلِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ يَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ۰ۭ۝ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿129﴾
اور اللّٰہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب کرے اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰٓوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَۃً۰۠۝ وَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿130﴾
اے ایمان والو سود دونا دون نہ کھاؤ اور اللّٰہ سے ڈرو اس امید پر کہ تمہیں فلاح ملے
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِىْٓ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِيْنَ﴿131﴾
اور اُس آگ سے بچو جوکافروں کے لئے تیار رکھی ہے
وَاَطِيْعُوا اللہَ وَالرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ﴿132﴾
اور اللّٰہ و رسول کے فرمانبردار رہو اس اُمید پر کہ تم رحم کئے جاؤ
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top