+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

3 - Al Imran
وَلِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ وَاِلَى اللہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ﴿109﴾
اور اللّٰہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللّٰہ ہی کی طرف سے سب کاموں کی رجوع ہے
كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ۰ۭ۝ وَلَوْ اٰمَنَ اَھْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّھُمْ۰ۭ۝ مِنْھُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَاَكْثَرُھُمُ الْفٰسِقُوْنَ﴿110﴾
تم بہتر ہو اُن سب اُمتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور بُرائی سے منع کرتے ہو اور اللّٰہ پر ایمان رکھتے ہو اور اگر کتابی ایمان لاتے تو اُن کا بھلا تھااُن میں کچھ مسلمان ہیں اور زیادہ کافر
لَنْ يَّضُرُّوْكُمْ اِلَّآ اَذًى۰ۭ۝ وَاِنْ يُّقَاتِلُوْكُمْ يُوَلُّوْكُمُ الْاَدْبَارَ۰ۣ۝ ثُمَّ لَا يُنْصَرُوْنَ﴿111﴾
وہ تمہارا کچھ نہ بگاڑیں گے مگر یہی ستانا اور اگر تم سے لڑیں تو تمہارے سامنے سے پیٹھ پھیر جائیں گے
ضُرِبَتْ عَلَيْہِمُ الذِّلَّـۃُ اَيْنَ مَا ثُـقِفُوْٓا اِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللہِ وَحَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ وَبَاۗءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللہِ وَضُرِبَتْ عَلَيْہِمُ الْمَسْكَنَۃُ۰ۭ۝ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ وَيَقْتُلُوْنَ الْاَنْۢبِيَاۗءَ بِغَيْرِ حَقٍّ۰ۭ۝ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُوْا يَعْتَدُوْنَ﴿112﴾
پھر ان کی مدد نہ ہوگی اُن پر جمادی گئی خواری جہاں ہوں امان نہ پائیں مگر اللّٰہ کی ڈور اور آدمیوں کی ڈور سے اور غضبِ الٰہی کے سزا وار ہوئے اور اُن پر جمادی گئی محتاجی یہ اس لئے کہ وہ اللّٰہ کی آیتوں سے کفر کرتے اور پیغمبروں کو ناحق شہید کرتے یہ اس لئے کہ نافرماں بردار اور سرکش تھے
لَيْسُوْا سَوَاۗءً۰ۭ۝ مِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ اُمَّۃٌ قَاۗىِٕمَۃٌ يَّتْلُوْنَ اٰيٰتِ اللہِ اٰنَاۗءَ الَّيْلِ وَھُمْ يَسْجُدُوْنَ﴿113﴾
سب ایک سے نہیں کتابیوں میں کچھ وہ ہیں کہ حق پر قائم ہیں اللّٰہ کی آیتیں پڑھتے ہیں رات کی گھڑیوں میں اور سجدہ کرتے ہیں
يُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُسَارِعُوْنَ فِي الْخَيْرٰتِ۰ۭ۝ وَاُولٰۗىِٕكَ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ﴿114﴾
اللّٰہ اور پچھلے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہیں (ف ) اور نیک کاموں پر دوڑتے ہیں اور یہ لوگ لائق ہیں
وَمَا يَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُّكْفَرُوْہُ۰ۭ۝ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِالْمُتَّقِيْنَ﴿115﴾
اور وہ جو بھلائی کریں ان کا حق نہ مارا جائے گا اور اللّٰہ کو معلوم ہیں ڈر والے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top