+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

3 - Al Imran
يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُّحْضَرًا۰ۚۖۛ۝ وَّمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوْۗءٍ۰ۚۛ۝ تَوَدُّ لَوْ اَنَّ بَيْنَہَا وَبَيْنَہٗٓ اَمَدًۢا بَعِيْدًا۰ۭ۝ وَيُحَذِّرُكُمُ اللہُ نَفْسَہٗ۰ۭ۝ وَاللہُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ﴿30﴾
جس دن ہر جان نے جو بھلا کام کیا حاضر پائے گی اور جو بُرا کام کیا امید کرے گی کاش مجھ میں اور اس میں دور کا فاصلہ ہوتا اور اللّٰہ تمہیں اپنے عذاب سے ڈراتا ہے اور اللّٰہ بندوں پر مہربان ہے
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللہَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللہُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ۰ۭ۝ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿31﴾
اے محبوب تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللّٰہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہوجاؤ اللّٰہ تمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
قُلْ اَطِيْعُوا اللہَ وَالرَّسُوْلَ۰ۚ۝ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ الْكٰفِرِيْنَ﴿32﴾
تم فرمادو کہ حکم مانو اللّٰہ اور رسول کا پھر اگر وہ منھ پھیریں تو اللّٰہ کو خوش نہیں آتے کافر
اِنَّ اللہَ اصْطَفٰٓي اٰدَمَ وَنُوْحًا وَّاٰلَ اِبْرٰہِيْمَ وَاٰلَ عِمْرٰنَ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ﴿33﴾
بے شک اللّٰہ نے چُن لیا آدم اور نوح اور ابراہیم کی آل اور عمران کی آل کو سارے جہان سے
ذُرِّيَّۃًۢ بَعْضُہَا مِنْۢ بَعْضٍ۰ۭ۝ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ﴿34﴾
یہ ایک نسل ہے ایک دوسرے سے اور اللّٰہ سُنتا جانتا ہے
اِذْ قَالَتِ امْرَاَتُ عِمْرٰنَ رَبِّ اِنِّىْ نَذَرْتُ لَكَ مَا فِيْ بَطْنِىْ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّىْ۰ۚ۝ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ﴿35﴾
جب عمران کی بی بی نے عرض کی اے رب میرے میں تیرے لئے منت مانتی ہوں جو میرے پیٹ میں ہے کہ خالص تیری ہی خدمت میں رہے تو تو مجھ سے قبول کرلے بے شک تو ہی ہے سنتا جانتا
فَلَمَّا وَضَعَتْہَا قَالَتْ رَبِّ اِنِّىْ وَضَعْتُہَآ اُنْثٰى۰ۭ۝ وَاللہُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ۰ۭ۝ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْاُنْثٰى۰ۚ۝ وَاِنِّىْ سَمَّيْتُہَا مَرْيَمَ وَاِنِّىْٓ اُعِيْذُھَا بِكَ وَذُرِّيَّــتَہَا مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ﴿36﴾
پھر جب اُسے جنا بولی اے رب میرے یہ تو میں نے لڑکی جنی اور اللّٰہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ وہ جنی اور وہ لڑکا جو اس نے مانگا اس لڑکی سا نہیں اور میں نے اس کا نام مریم رکھا اور میں اُسے اور اس کی اولاد کو تیری پناہ میں دیتی ہوں راندے ہوئے شیطان سے
فَتَقَبَّلَہَا رَبُّہَا بِقَبُوْلٍ حَسَنٍ وَّاَنْۢبَتَہَا نَبَاتًا حَسَـنًا۰ۙ۝ وَّكَفَّلَہَا زَكَرِيَّا۰ۭۚ۝ كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْہَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَ۰ۙ۝ وَجَدَ عِنْدَھَا رِزْقًا۰ۚ۝ قَالَ يٰمَرْيَـمُ اَنّٰى لَكِ ھٰذَا۰ۭ۝ قَالَتْ ھُوَمِنْ عِنْدِ اللہِ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاۗءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ﴿37﴾
تو اُسے اس کے رب نے اچھی طرح قبول کیا اور اُسے اچھا پروان چڑھایا اور اُسے زکریا کی نگہبانی میں دیا جب زکریا اس کے پاس اس کی نماز پڑھنے کی جگہ جاتے اس کے پاس نیا رزق پاتے کہا اے مریم یہ تیرے پاس کہاں سے آیا بولیں وہ اللّٰہ کے پاس سے ہے بے شک اللّٰہ جسے چاہے بے گنتی دے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top