+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

3 - Al Imran
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِىَ عَنْھُمْ اَمْوَالُھُمْ وَلَآ اَوْلَادُھُمْ مِّنَ اللہِ شَـيْـــــًٔـا۰ۭ۝ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمْ وَقُوْدُ النَّارِ﴿10﴾
بے شک وہ جو کافر ہوئے ان کے مال اور ان کی اولاد اللّٰہ سے انہیں کچھ نہ بچاسکیں گے اور وہی دوزخ کے ایندھن ہیں
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ۰ۙ۝ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ۰ۭ۝ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا۰ۚ۝ فَاَخَذَھُمُ اللہُ بِذُنُوْبِہِمْ۰ۭ۝ وَاللہُ شَدِيْدُ الْعِقَابِ﴿11﴾
جیسے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا طریقہ انہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں تو اللّٰہ نے ان کے گناہوں پر ان کو پکڑا اور اللّٰہ کا عذاب سخت
قُلْ لِّـلَّذِيْنَ كَفَرُوْا سَـتُغْلَبُوْنَ وَتُحْشَرُوْنَ اِلٰى جَہَنَّمَ۰ۭ۝ وَبِئْسَ الْمِہَادُ﴿12﴾
فرما دو کافروں سے کوئی دم جاتا ہے کہ تم مغلوب ہو گے اور دوزخ کی طرف ہانکے جاؤ گے اور وہ بہت ہی برُا بچھونا
قَدْ كَانَ لَكُمْ اٰيَۃٌ فِيْ فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا۰ۭ۝ فِئَۃٌ تُقَاتِلُ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَاُخْرٰى كَافِرَۃٌ يَّرَوْنَھُمْ مِّثْلَيْہِمْ رَاْيَ الْعَيْنِ۰ۭ۝ وَاللہُ يُـؤَيِّدُ بِنَصْرِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ۰ۭ۝ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَعِبْرَۃً لِّاُولِي الْاَبْصَارِ﴿13﴾
بے شک تمہارے لئے نشانی تھی دو گروہوں میں جو آپس میں بھڑ پڑے ایک جتھا اللّٰہ کی راہ میں لڑتا اور دوسرا کافر کہ انہیں آنکھوں دیکھا اپنے سے دونا سمجھیں اور اللّٰہ اپنی مدد سے زور دیتا ہے جسے چاہتا ہے بے شک اس میں عقلمندوں کے لئے ضرور دیکھ کر سیکھنا ہے
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّہَوٰتِ مِنَ النِّسَاۗءِ وَالْبَنِيْنَ وَالْقَنَاطِيْرِ الْمُقَنْطَرَۃِ مِنَ الذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَۃِ وَالْاَنْعَامِ وَالْحَرْثِ۰ۭ۝ ذٰلِكَ مَتَاعُ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا۰ۚ۝ وَاللہُ عِنْدَہٗ حُسْنُ الْمَاٰبِ﴿14﴾
لوگوں کے لئے آراستہ کی گئی ان خواہشوں کی محبت عورتیں اور بیٹے اور تلے اوپر سونے چاندی کے ڈھیر اور نشان کئے ہوئے گھوڑے اور چوپائے اور کھیتی یہ جیتی دنیا کی پونجی ہے اور اللّٰہ ہے جس کے پاس اچھا ٹھکانا
قُلْ اَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرٍ مِّنْ ذٰلِكُمْ۰ۭ۝ لِلَّذِيْنَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّہِمْ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا وَاَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ وَّرِضْوَانٌ مِّنَ اللہِ۰ۭ۝ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِ﴿15﴾
تم فرماؤ کیا میں تمہیں اس سے () بہتر چیز بتادوں پرہیز گاروں کے لئے ان کے رب کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور ستھری بیبیاں اور اللّٰہ کی خوشنودی اور اللّٰہ بندوں کو دیکھتا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top