+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

2 - Al Baqarah
فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوْتُ بِالْجُـنُوْدِ۰ۙ۝ قَالَ اِنَّ اللہَ مُبْتَلِيْكُمْ بِنَہَرٍ۰ۚ۝ فَمَنْ شَرِبَ مِنْہُ فَلَيْسَ مِنِّىْ۰ۚ۝ وَمَنْ لَّمْ يَطْعَمْہُ فَاِنَّہٗ مِنِّىْٓ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَۃًۢ بِيَدِہٖ۰ۚ۝ فَشَرِبُوْا مِنْہُ اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْہُمْ۰ۭ۝ فَلَمَّا جَاوَزَہٗ ھُوَوَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ۰ۙ۝ قَالُوْا لَا طَاقَۃَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِہٖ۰ۭ۝ قَالَ الَّذِيْنَ يَظُنُّوْنَ اَنَّہُمْ مُّلٰقُوا اللہِ۰ۙ۝ كَمْ مِّنْ فِئَۃٍ قَلِيْلَۃٍ غَلَبَتْ فِئَۃً كَثِيْرَۃًۢ بِـاِذْنِ اللہِ۰ۭ۝ وَاللہُ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ﴿249﴾
پھر جب طالوت لشکروں کو لے کر شہر سے جدا ہوا بولا بیشک اللّٰہ تمہیں ایک نہر سے آزمانے والا ہے تو جو اس کا پانی پیے وہ میرا نہیں اور جو نہ پیے وہ میرا ہے مگر وہ جو ایک چُلّو اپنے ہاتھ سے لے لے تو سب نے اس سے پیا مگر تھوڑوں نے () پھر جب طالوت اور اس کے ساتھ کے مسلمان نہر کے پار گئے بولے ہم میں آج طاقت نہیں جالوت اور اس کے لشکروں کی بولے وہ جنہیں اللّٰہ سے ملنے کا یقین تھا کہ بارہا کم جماعت غالب آئی ہے زیادہ گروہ پر اللّٰہ کے حکم سے اور اللّٰہ صابروں کے ساتھ ہے
وَلَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِہٖ قَالُوْا رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ﴿250﴾
پھر جب سامنے آئے جالوت اور اس کے لشکروں کے عرض کی اے رب ہمارے ہم پر صبر انڈیل اور ہمارے پاؤں جمے رکھ کافر لوگوں پرہماری مدد کر
فَہَزَمُوْھُمْ بِـاِذْنِ اللہِ۰ۣۙ۝ وَقَتَلَ دَاوٗدُ جَالُوْتَ وَاٰتٰىہُ اللہُ الْمُلْكَ وَالْحِكْمَۃَ وَعَلَّمَہٗ مِمَّا يَشَاۗءُ۰ۭ۝ وَلَوْ لَا دَفْعُ اللہِ النَّاسَ بَعْضَہُمْ بِبَعْضٍ۰ۙ۝ لَّفَسَدَتِ الْاَرْضُ وَلٰكِنَّ اللہَ ذُوْ فَضْلٍ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ﴿251﴾
تو انہوں نے ان کو بھگادیا اللّٰہ کے حکم سے اور قتل کیا داؤد نے جالوت کو () اور اللّٰہ نے اسے سلطنت اور حکمت عطا فرمائی اور اسے جو چاہا سکھایا اور اگر اللّٰہ لوگوں میں بعض سے بعض کو دفع نہ کرے تو ضرور زمین تباہ ہوجائے مگر اللّٰہ سارے جہان پر فضل کرنے والا ہے
تِلْكَ اٰيٰتُ اللہِ نَتْلُوْھَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ۰ۭ۝ وَاِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ﴿252﴾
یہ اللّٰہ کی آیتیں ہیں کہ ہم اے محبوب تم پر ٹھیک ٹھیک پڑھتے ہیں اور تم بےشک رسولوں میں ہو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top