+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

2 - Al Baqarah
حٰفِظُوْا عَلَي الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰى۰ۤ۝ وَقُوْمُوْا لِلہِ قٰنِتِيْنَ﴿238﴾
نگہبانی کرو سب نمازوں کی اور بیچ کی نماز کی اور کھڑے ہو اللّٰہ کے حضور ادب سے
فَاِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُكْبَانًا۰ۚ۝ فَاِذَآ اَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللہَ كَـمَا عَلَّمَكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ﴿239﴾
پھر اگر خوف میں ہو تو پیادہ یا سوار جیسے بن پڑے پھر جب اطمینان سے ہو تو اللّٰہ کی یاد کرو جیسا اس نے سکھایا جو تم نہ جانتے تھے
وَالَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا۰ۚۖ۝ وَّصِيَّۃً لِّاَزْوَاجِہِمْ مَّتَاعًا اِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ اِخْرَاجٍ۰ۚ۝ فَاِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْ مَا فَعَلْنَ فِيْٓ اَنْفُسِہِنَّ مِنْ مَّعْرُوْفٍ۰ۭ۝ وَاللہُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴿240﴾
اور جو تم میں مریں اور بیبیاں چھوڑ جائیں وہ اپنی عورتوں کے لئے وصیت کرجائیں سال بھر تک نان و نفقہ دینے کی بے نکالے پھر اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر اس کا مؤاخذہ نہیں جو انہوں نے اپنے معاملہ میں مناسب طور پر کیا اور اللّٰہ غالب حکمت والا ہے
وَلِلْمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ۰ۭ۝ حَقًّا عَلَي الْمُتَّقِيْنَ﴿241﴾
اور طلاق والیوں کے لئے بھی مناسب طور پر نان و نفقہ ہے یہ واجب ہے پرہیزگاروں پر
كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللہُ لَكُمْ اٰيٰتِہٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ﴿242﴾
اللّٰہ یونہی بیان کرتا ہے تمہارے لئے اپنی آیتیں کہ کہیں تمہیں سمجھ ہو
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِھِمْ وَھُمْ اُلُوْفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ۰۠۝ فَقَالَ لَہُمُ اللہُ مُوْتُوْا۰ۣ۝ ثُمَّ اَحْيَاھُمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَي النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُوْنَ﴿243﴾
اے محبوب کیا تم نے نہ دیکھا تھا انہیں جو اپنے گھروں سے نکلے اور وہ ہزاروں تھے موت کے ڈر سے تو اللّٰہ نے ان سے فرمایا مرجاؤ پھر انہیں زندہ فرمادیابیشک اللّٰہ لوگوں پر فضل کرنے والا ہے مگر اکثر لوگ ناشکرے ہیں
وَقَاتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ﴿244﴾
اور لڑو اللّٰہ کی راہ میں اور جان لو کہ اللّٰہ سنتا جانتاہے
مَنْ ذَا الَّذِيْ يُقْرِضُ اللہَ قَرْضًا حَسَـنًا فَيُضٰعِفَہٗ لَہٗٓ اَضْعَافًا كَثِيْرَۃً۰ۭ۝ وَاللہُ يَـقْبِضُ وَيَبْصُۜطُ۰۠۝ وَاِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ﴿245﴾
ہے کوئی جو اللّٰہ کو قرضِ حسن دے تو اللّٰہ اس کے لئے بہت گُنابڑھادے اور اللّٰہ تنگی اور کشائش کرتا ہے اور تمہیں اسی کی طرف پھر جانا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top