+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

2 - Al Baqarah
فِى الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ۰ۭ۝ وَيَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْيَتٰمٰي۰ۭ۝ قُلْ اِصْلَاحٌ لَّھُمْ خَيْرٌ۰ۭ۝ وَاِنْ تُخَالِطُوْھُمْ فَاِخْوَانُكُمْ۰ۭ۝ وَاللہُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ۰ۭ۝ وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ لَاَعْنَتَكُمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴿220﴾
کہ کہیں تم دنیا اور آحرت کے کام سوچ کر کرو اور تم سے یتیموں کا مسئلہ پوچھتے ہیں تم فرماؤ ان کا بھلا کرنا بہتر ہے اور اگر اپنا ان کا خرچ ملالو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور خدا خوب جانتا ہے بگاڑنے والے کو سنوارنے والے سے اور اللّٰہ چاہتا تو تمہیں مشقت میں ڈالتا بیشک اللّٰہ زبردست حکمت والا ہے
وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰى يُؤْمِنَّ۰ۭ۝ وَلَاَمَۃٌ مُّؤْمِنَۃٌ خَيْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَۃٍ وَّلَوْ اَعْجَبَـتْكُمْ۰ۚ۝ وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَتّٰى يُؤْمِنُوْا۰ۭ۝ وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّلَوْ اَعْجَبَكُمْ۰ۭ۝ اُولٰۗىِٕكَ يَدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ۰ۚۖ۝ وَاللہُ يَدْعُوْٓا اِلَى الْجَنَّۃِ وَالْمَغْفِرَۃِ بِـاِذْنِہٖ۰ۚ۝ وَيُبَيِّنُ اٰيٰتِہٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ يَــتَذَكَّرُوْنَ﴿221﴾
اور شرک والی عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک مسلمان نہ ہوجائیں اور بیشک مسلمان لونڈی مشرکہ سے اچھی اگرچہ وہ تمہیں بھاتی ہو اور مشرکو ں کے نکاح میں نہ دو جب تک وہ ایمان نہ لائیں اور بیشک مسلمان غلام مشرک سے اچھا ہے اگرچہ وہ تمہیں بھاتاہو وہ دوزخ کی طرف بلاتے ہیں اور اللّٰہ جنت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے اپنے حکم سے اور اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان کرتا ہے کہ کہیں وہ نصیحت مانیں
وَيَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِ۰ۭ۝ قُلْ ھُوَاَذًى۰ۙ۝ فَاعْتَزِلُوا النِّسَاۗءَ فِي الْمَحِيْضِ۰ۙ۝ وَلَا تَقْرَبُوْھُنَّ حَتّٰى يَطْہُرْنَ۰ۚ۝ فَاِذَا تَطَہَّرْنَ فَاْتُوْھُنَّ مِنْ حَيْثُ اَمَرَكُمُ اللہُ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ التَّـوَّابِيْنَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِيْنَ﴿222﴾
اور تم سے پوچھتے ہیں حیض کا حکم تم فرماؤ وہ ناپاکی ہے تو عورتوں سے الگ رہو حیض کے دنوں اور ان سے نزدیکی نہ کرو جب تک پاک نہ ہولیں پھر جب پاک ہوجائیں تو ان کے پاس جاؤ جہاں سے تمہیں اللّٰہ نے حکم دیا بیشک اللّٰہ پسند کرتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتا ہے ستھروں کو
نِسَاۗؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ۰۠۝ فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰى شِئْتُمْ۰ۡ۝وَقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ۰ۭ۝ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ مُّلٰقُوْہُ۰ۭ۝ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ﴿223﴾
تمہاری عورتیں تمہارے لئے کھیتیاں ہیں تو آؤ اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو اور اپنے بھلے کا کام پہلے کرو اور اللّٰہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تمہیں اس سے ملنا ہے اور اے محبوب بشارت دو ایمان والوں کو
وَلَا تَجْعَلُوا اللہَ عُرْضَۃً لِّاَيْمَانِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْا وَتَـتَّقُوْا وَتُصْلِحُوْا بَيْنَ النَّاسِ۰ۭ۝ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ﴿224﴾
اور اللّٰہ کو اپنی قسموں کا نشانہ نہ بنالو کہ احسان اور پرہیزگاری اور لوگوں میں صلح کرنے کی قسم کرلو اور اللّٰہ سنتا جانتا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top