+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

2 - Al Baqarah
كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَھُوَكُرْہٌ لَّكُمْ۰ۚ۝ وَعَسٰٓى اَنْ تَكْرَھُوْا شَـيْـــًٔـا وَّھُوَخَيْرٌ لَّكُمْ۰ۚ۝ وَعَسٰٓى اَنْ تُحِبُّوْا شَـيْـــــًٔـا وَّھُوَشَرٌّ لَّكُمْ۰ۭ۝ وَاللہُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴿216﴾
تم پر فرض ہوا خدا کی راہ میں لڑنا اور وہ تمہیں ناگوار ہے اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بری ہو اور اللّٰہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
يَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْہِ۰ۭ۝ قُلْ قِتَالٌ فِيْہِ كَبِيْرٌ۰ۭ۝ وَصَدٌّ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ وَكُفْرٌۢ بِہٖ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ۰ۤ۝ وَاِخْرَاجُ اَھْلِہٖ مِنْہُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللہِ۰ۚ۝ وَالْفِتْنَۃُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ۰ۭ۝ وَلَا يَزَالُوْنَ يُقَاتِلُوْنَكُمْ حَتّٰى يَرُدُّوْكُمْ عَنْ دِيْنِكُمْ اِنِ اسْتَطَاعُوْا۰ۭ۝ وَمَنْ يَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِيْنِہٖ فَيَمُتْ وَھُوَكَافِرٌ فَاُولٰۗىِٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ۰ۚ۝ وَاُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ۰ۚ۝ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ﴿217﴾
تم سے پوچھتے ہیں ماہ حرام میں لڑنےکا حکم تم فرماؤ اس میں لڑنا بڑا گناہ ہے اور اللّٰہ کی راہ سے روکنا اور اس پر ایمان نہ لانا اور مسجد حرام سے روکنا اور اس کے بسنے والوں کو نکال دینا اللّٰہ کے نزدیک یہ گناہ اس سے بھی بڑے ہیں اور ان کا فساد قتل سے سخت تر ہے () اور ہمیشہ تم سے لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ تمہیں تمہارے دین سے پھیردیں اگر بن پڑے اور تم میں جو کوئی اپنے دین سے پھرے پھر کافر ہوکر مرے تو ان لوگوں کا کیا اکارت گیا دنیا میں اور آخرت میں اور وہ دوزخ والے ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ ھَاجَرُوْا وَجٰہَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ۰ۙ۝ اُولٰۗىِٕكَ يَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللہِ۰ۭ۝ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿218﴾
وہ جو ایمان لائے اور وہ جنہوں نے اللّٰہ کے لئے اپنے گھر بار چھوڑے اور اللّٰہ کی راہ میں لڑے وہ رحمت الٰہی کے امیداور ہیں اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
يَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْخَــمْرِ وَالْمَيْسِرِ۰ۭ۝ قُلْ فِيْہِمَآ اِثْمٌ كَبِيْرٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ۰ۡ۝وَاِثْـمُہُمَآ اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِہِمَا۰ۭ۝ وَيَسْــَٔـلُوْنَكَ مَاذَا يُنْفِقُوْنَ۰۝ۥۭ قُلِ الْعَفْوَ۰ۭ۝ كَذٰلِكَ يُـبَيِّنُ اللہُ لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَ﴿219﴾
تم سے شراب اور جوئے کا حکم پوچھتے ہیں تم فرمادو کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ دنیوی نفع بھی اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے اور تم سے پوچھتے ہیں کیا خرچ کریں تم فرماؤ جو فاضل بچے اسی طرح اللّٰہ تم سے آیتیں بیان فرماتا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top