+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

23 - Al Muminun
وَلَوْ رَحِمْنٰہُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِہِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّـــلَجُّوْا فِيْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَہُوْنَ﴿75﴾
اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو مصیبتان پر پڑی ہے ٹال دیں تو ضرور بھٹ پناکریں گے اپنی سرکشی میں بہکتے ہوئے
وَلَقَدْ اَخَذْنٰہُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّہِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُوْنَ﴿76﴾
اور بیشک ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تو نہ وہ اپنے رب کے حضور میں جھکے اور نہ گڑگڑاتے ہیں
حَتّٰٓي اِذَا فَتَحْنَا عَلَيْہِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيْدٍ اِذَا ہُمْ فِيْہِ مُبْلِسُوْنَ﴿77﴾
یہاں تک کہ جب ہم نے ان پر کھولا کسی سخت عذاب کا دروازہ تو وہ اب اس میں ناامید پڑے ہیں
وَہُوَالَّذِيْٓ اَنْشَاَ لَـكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـــِٕدَۃَ۰ۭ۝ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ﴿78﴾
اور وہی ہے جس نے بنائے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت ہی کم حق مانتے ہو
وَہُوَالَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ وَاِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ﴿79﴾
اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھنا ہے
وَہُوَالَّذِيْ يُـحْيٖ وَيُمِيْتُ وَلَہُ اخْتِلَافُ الَّيْلِ وَالنَّہَارِ۰ۭ۝ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿80﴾
اور وہی جِلائے اور مارے اور اسی کے لئے ہیں رات اور دن کی تبدیلیں تو کیا تمہیں سمجھ نہیں
بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ﴿81﴾
بلکہ انہوں نے وہی کہی جو اگلے کہتے تھے
قَالُوْٓا ءَ اِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَ اِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ﴿82﴾
بولے کیا جب ہم مرجائیں اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں کیا پھر نکالے جائیں گے
لَقَدْ وُ عِدْنَا نَحْنُ وَاٰبَاۗؤُنَا ھٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ ھٰذَآ اِلَّآ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ﴿83﴾
بیشک یہ وعدہ ہم کو اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا کو دیا گیا یہ تو نہیں مگر وہی اگلی داستانیں
قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَمَنْ فِيْہَآ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿84﴾
تم فرماؤ کس کا مال ہے زمین اور جو کچھ اس میں ہے اگر تم جانتے ہو
سَيَقُوْلُوْنَ لِلہِ۰ۭ۝ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ﴿85﴾
اب کہیں گے کہ اللّٰہ کا تم فرماؤ پھر کیوں نہیں سوچتے
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ﴿86﴾
تم فرماؤ کون ہے مالک سوتوں آسمانوں کا اور مالک بڑے عرش کا
سَيَقُوْلُوْنَ لِلہِ۰ۭ۝ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴿87﴾
اب کہیں گے یہ اللّٰہ ہی کی شان ہے تم فرماؤ پھر کیوں نہیں ڈرتے
قُلْ مَنْۢ بِيَدِہٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ وَّہُوَيُجِيْرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْہِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿88﴾
تم فرماؤ کس کے ہاتھ ہے ہر چیز کا قابو اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے خلاف کوئی پناہ نہیں دے سکتا اگر تمہیں علم ہو
سَيَقُوْلُوْنَ لِلہِ۰ۭ۝ قُلْ فَاَنّٰى تُسْحَرُوْنَ﴿89﴾
اب کہیں گے یہ اللّٰہ ہی کی شان ہے تم فرماؤ پھر کس جادو کے فریب میں پڑے ہو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top