+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

23 - Al Muminun
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّۃٍ اَجَلَہَا وَمَا يَسْـتَاْخِرُوْنَ﴿43﴾
کوئی امت اپنی میعاد سے نہ پہلے جائے نہ پیچھے رہے
ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا۰ۭ۝ كُلَّمَا جَاۗءَ اُمَّۃً رَّسُوْلُہَا كَذَّبُوْہُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَہُمْ بَعْضًا وَّجَعَلْنٰہُمْ اَحَادِيْثَ۰ۚ۝ فَبُعْدًا لِّــقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ﴿44﴾
پھر ہم نے اپنے رسول بھیجے ایک پیچھے دوسرا جب کسی امت کے پاس اس کا رسول آیا انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے اگلوں سے پچھلے ملادیئے اور انہیں کہانیاں کر ڈالا تو دور ہوں وہ لوگ کہ ایمان نہیں لاتے
ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَاَخَاہُ ہٰرُوْنَ۰۝ۥۙ بِاٰيٰتِنَا وَسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ﴿45﴾
پھر ہم نے موسٰی اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی آیتوں اور روشن سند کے ساتھ بھیجا
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕہٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَكَانُوْا قَوْمًا عَالِيْنَ﴿46﴾
فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف تو انہوں نے غرور کیا اور وہ لوگ غلبہ پائے ہوئے تھے
فَقَالُوْٓا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُہُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَ﴿47﴾
تو بولے کیا ہم ایمان لے آئیں اپنے جیسے دو آدمیوں پراور ان کی قوم ہماری بندگی کررہی ہے
فَكَذَّبُوْہُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُہْلَكِيْنَ﴿48﴾
تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا تو ہلاک کئے ہوؤں میں ہوگئے
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّہُمْ يَہْتَدُوْنَ﴿49﴾
اور بیشک ہم نے موسٰی کو کتاب عطا فرمائی کہ ان کو ہدایت ہو
وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَاُمَّہٗٓ اٰيَۃً وَّاٰوَيْنٰہُمَآ اِلٰى رَبْوَۃٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِيْنٍ﴿50﴾
اور ہم نے مریم اور اس کے بیٹے کو نشانی کیا اور انہیں ٹھکانا دیا ایک بلند زمین جہاں بسنے کا مقام اور نگاہ کے سامنے بہتا پانی
يٰٓاَيُّہَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّيِّبٰتِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا۰ۭ۝ اِنِّىْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌ﴿51﴾
اے پیغمبرو پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اچھے کام کرو میں تمہارے کاموں کو جانتا ہوں
وَاِنَّ ہٰذِہٖٓ اُمَّتُكُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّاَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّــقُوْنِ﴿52﴾
اور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو
فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَہُمْ بَيْنَہُمْ زُبُرًا۰ۭ۝ كُلُّ حِزْبٍؚبِمَا لَدَيْہِمْ فَرِحُوْنَ﴿53﴾
تو ان کی امتوں نے اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ہر گروہ جو اس کے پاس ہے اس پر خوش ہے
فَذَرْہُمْ فِيْ غَمْرَتِہِمْ حَتّٰى حِيْنٍ﴿54﴾
تو تم ان کو چھوڑ دو ان کے نشہ میں ایک وقت تک
اَيَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّہُمْ بِہٖ مِنْ مَّالٍ وَّبَنِيْنَ﴿55﴾
کیا یہ خیال کررہے ہیں کہ وہ جو ہم ان کی مدد کررہے ہیں مال اور بیٹوں سے
نُسَارِعُ لَہُمْ فِي الْخَــيْرٰتِ۰ۭ۝ بَلْ لَّا يَشْعُرُوْنَ﴿56﴾
یہ جلد جلد ان کو بھلائیاں دیتے ہیں بلکہ انہیں خبر نہیں
اِنَّ الَّذِيْنَ ہُمْ مِّنْ خَشْـيَۃِ رَبِّہِمْ مُّشْفِقُوْنَ﴿57﴾
بیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں
وَالَّذِيْنَ ہُمْ بِاٰيٰتِ رَبِّہِمْ يُؤْمِنُوْنَ﴿58﴾
اور وہ جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں
وَالَّذِيْنَ ہُمْ بِرَبِّہِمْ لَا يُشْرِكُوْنَ﴿59﴾
اور وہ جو اپنے رب کا کوئی شریک نہیں کرتے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top