+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

23 - Al Muminun
فَاِذَا اسْتَوَيْتَ اَنْتَ وَمَنْ مَّعَكَ عَلَي الْفُلْكِ فَقُلِ الْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِـمِيْنَ﴿28﴾
پھر جب ٹھیک بیٹھے کشتی پر تُو اور تیرے ساتھ والے تو کہہ سب خوبیاں اللّٰہ کو جس نے ہمیں ان ظالموں سے نجات دی
وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِيْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ﴿29﴾
اور عرض کر کہ اے میرے رب مجھے برکت والی جگہ اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ وَّاِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِيْنَ﴿30﴾
بیشک اس میں ضرو ر نشانیاں ہیں اور بیشک ضرور ہم جانچنے والے تھے
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِہِمْ قَرْنًا اٰخَرِيْنَ﴿31﴾
پھر ان کے بعد ہم نے اور سنگت پیدا کی
فَاَرْسَلْنَا فِيْہِمْ رَسُوْلًا مِّنْہُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ۰ۭ۝ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴿32﴾
تو ان میں ایک رسول انہیں میں سے بھیجا کہ اللّٰہ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں تو کیا تمہیں ڈر نہیں `
وَقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِہِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِلِقَاۗءِ الْاٰخِرَۃِ وَاَتْرَفْنٰہُمْ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا۰ۙ۝ مَا ھٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ۰ۙ۝ يَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْہُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ﴿33﴾
اور بولے اس قوم کے سردار جنہوں نے کفر کیا اور آخرت کی حاضری کو جھٹلایا اور ہم نے انہیں دنیا کی زندگی میں چین دیا کہ یہ تو نہیں مگر تم جیسا آدمی جو تم کھاتے ہو اسی میں سے کھاتا ہے اور جو تم پیتے ہو اسی میں سے پیتا ہے
وَلَىِٕنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ۰ۙ۝ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ﴿34﴾
اور اگر تم کسی اپنے جیسے آدمی کی اطاعت کرو جب تو تم ضرور گھاٹے میں ہو
اَيَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَكُنْتُمْ تُرَابًا وَّعِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْــرَجُوْنَ﴿35﴾
کیا تمہیں یہ وعدہ دیتا ہے کہ تم جب مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے اس کے بعد پھر نکالے جاؤ گے
ہَيْہَاتَ ہَيْہَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ﴿36﴾
کتنی دور ہے کتنی دور ہےجو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے
اِنْ ہِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوْتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِيْنَ﴿37﴾
وہ تو نہیں مگر ہماری دنیا کی زندگی کہ ہم مرتے جیتے ہیں اور ہمیں اٹھنا نہیں
اِنْ ہُوَاِلَّا رَجُلُۨ افْتَرٰى عَلَي اللہِ كَذِبًا وَّمَا نَحْنُ لَہٗ بِمُؤْمِنِيْنَ﴿38﴾
وہ تو نہیں مگر ایک مرد جس نے اللّٰہ پر جھوٹ باندھا اور ہم اسے ماننے کے نہیں
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ﴿39﴾
عرض کی کہ اے میرے رب میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا
قَالَ عَمَّا قَلِيْلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نٰدِمِيْنَ﴿40﴾
اللّٰہ نے فرمایا کہ کچھ دیر جاتی ہے کہ یہ صبح کریں گے پچھتاتے ہوئے
فَاَخَذَتْہُمُ الصَّيْحَۃُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰہُمْ غُثَاۗءً۰ۚ۝ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِــمِيْنَ﴿41﴾
تو انہیں آلیا سچی چنگھاڑ نے تو ہم نے انہیں گھاس کوڑا کردیا تو دور ہوں ظالم لوگ
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِہِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَ﴿42﴾
پھر ان کے بعد ہم نے اور سنگتیں پیدا کیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top