+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

22 - Al Hajj
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ ہُوَالْحَقُّ وَاَنَّہٗ يُـحْيِ الْمَوْتٰى وَاَنَّہٗ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴿6﴾
یہ اس لئے ہے کہ اللّٰہ ہی حق ہے اور یہ کہ وہ مردے جِلائے گا اور یہ کہ وہ سب کچھ کرسکتا ہے
وَّاَنَّ السَّاعَۃَ اٰتِيَۃٌ لَّا رَيْبَ فِيْہَا۰ۙ۝ وَاَنَّ اللہَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُوْرِ﴿7﴾
اور اس لئے کہ قیامت آنے والی اس میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللّٰہ اٹھائے گا انہیں جو قبروں میں ہیں
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُّجَادِلُ فِي اللہِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَّلَا ہُدًى وَّلَا كِتٰبٍ مُّنِيْرٍ﴿8﴾
اور کوئی آدمی وہ ہے کہ اللّٰہ کے بارے میں یوں جھگڑتا ہے کہ نہ تو علم نہ کوئی دلیل اور نہ کوئی روشن نوشتہ
ثَانِيَ عِطْفِہٖ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ۰ۭ۝ لَہٗ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَّنُذِيْقُہٗ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ عَذَابَ الْحَرِيْقِ﴿9﴾
حق سے اپنی گردن موڑے ہوئے تاکہ اللّٰہ کی راہ سے بہکادے اس کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے آ گ کا عذاب چکھائیں گے
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ يَدٰكَ وَاَنَّ اللہَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّـلْعَبِيْدِ﴿10﴾
یہ اس کا بدلہ ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور اللّٰہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّعْبُدُ اللہَ عَلٰي حَرْفٍ۰ۚ۝ فَاِنْ اَصَابَہٗ خَيْرُۨ اطْـمَاَنَّ بِہٖ۰ۚ۝ وَاِنْ اَصَابَتْہُ فِتْنَۃُۨ انْقَلَبَ عَلٰي وَجْہِہٖ۰ۣۚ۝ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃَ۰ۭ۝ ذٰلِكَ ہُوَالْخُسْرَانُ الْمُبِيْنُ﴿11﴾
اور کچھ آدمی اللّٰہ کی بندگی ایک کنارہ پر کرتے ہیں پھر اگر انہیں کوئی بھلائی پہنچ گئی جب تو چین سے ہیں اور جب کوئی جانچ آکر پڑی منھ کے بل پلٹ گئے دنیااور آخرت دونوں کا گھاٹا یہی ہے صریح نقصان
يَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَضُرُّہٗ وَمَا لَا يَنْفَعُہٗ۰ۭ۝ ذٰلِكَ ہُوَالضَّلٰلُ الْبَعِيْدُ﴿12﴾
اللّٰہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہیں جو ان کا برا بھلا کچھ نہ کرے یہی ہے دور کی گمراہی
يَدْعُوْا لَمَنْ ضَرُّہٗٓ اَقْرَبُ مِنْ نَّفْعِہٖ۰ۭ۝ لَبِئْسَ الْمَوْلٰى وَلَبِئْسَ الْعَشِيْرُ﴿13﴾
ایسے کو پوجتے ہیں جس کے نفع سے نقصان کی توقع زیادہ ہے بیشک کیا ہی برا مولٰی اور بیشک کیا ہی برا رفیق
اِنَّ اللہَ يُدْخِلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ يَفْعَلُ مَا يُرِيْدُ﴿14﴾
بیشک اللّٰہ داخل کرے گا انہیں جو ایمان لائے اور بھلے کام کئے باغوں میں جن کے نیچے نہریں رواں بیشک اللّٰہ کرتا ہے جو چاہے
مَنْ كَانَ يَظُنُّ اَنْ لَّنْ يَّنْصُرَہُ اللہُ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ اِلَى السَّمَاۗءِ ثُمَّ لْيَقْطَعْ فَلْيَنْظُرْ ہَلْ يُذْہِبَنَّ كَيْدُہٗ مَا يَغِيْظُ﴿15﴾
جو یہ خیال کرتا ہو کہ اللّٰہ اپنے نبی کی مدد نہ فرمائے گا دنیا اور آخرت میںتو اسے چاہئے کہ اوپر کو ایک رسی تانے پھر اپنے آپ کو پھانسی دے لے پھر دیکھے کہ اس کا یہ دانؤں کچھ لے گیا اس بات کو جس کی اسے جلن ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top