+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

21 - Al Anbiya
وَالَّتِيْٓ اَحْصَنَتْ فَرْجَہَا فَنَفَخْنَا فِيْہَا مِنْ رُّوْحِنَا وَجَعَلْنٰہَا وَابْنَہَآ اٰيَۃً لِّـلْعٰلَمِيْنَ﴿91﴾
اور اس عورت کو جس نے اپنی پارسائی نگاہ رکھی تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونکی اور اسے اور اس کے بیٹے کو سارے جہان کے لئے نشانی بنایا
اِنَّ ہٰذِہٖٓ اُمَّتُكُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً۰ۡۖ۝ وَاَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْنِ﴿92﴾
بیشک تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو میری عبادت کرو
وَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَہُمْ بَيْنَہُمْ۰ۭ۝ كُلٌّ اِلَيْنَا رٰجِعُوْنَ﴿93﴾
اور اَوروں نے اپنے کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلئے سب کو ہماری طرف پھرنا ہے
فَمَنْ يَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَہُوَمُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِہٖ۰ۚ۝ وَاِنَّا لَہٗ كٰتِبُوْنَ﴿94﴾
تو جو کچھ بھلے کام کرے اور ہو ایمان والا تو اس کی کوشش کی بے قدری نہیں اور ہم اسے لکھ رہے ہیں
وَحَرٰمٌ عَلٰي قَرْيَۃٍ اَہْلَكْنٰہَآ اَنَّہُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ﴿95﴾
اور حرام ہے اس بستی پر جسے ہم نے ہلاک کردیا کہ پھر لوٹ کر آئیں
حَتّٰٓي اِذَا فُتِحَتْ يَاْجُوْجُ وَمَاْجُوْجُ وَہُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَّنْسِلُوْنَ﴿96﴾
یہاں تک کہ جب کھولے جائیں گے یاجوج و ماجوج اور وہ ہر بلندی سے ڈھلکتے ہوں گے
وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَاِذَا ہِىَ شَاخِصَۃٌ اَبْصَارُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا۰ۭ۝ يٰوَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِيْ غَفْلَۃٍ مِّنْ ھٰذَا بَلْ كُنَّا ظٰلِمِيْنَ﴿97﴾
اورقریب آیا سچا وعدہ تو جبھی آنکھیں پھٹ کر رہ جائیں گی کافروں کی ہائے ہماری خرابی بیشک ہم اس سے غفلت میں تھے بلکہ ہم ظالم تھے
اِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ حَصَبُ جَہَنَّمَ۰ۭ۝ اَنْتُمْ لَہَا وٰرِدُوْنَ﴿98﴾
بیشک تم اور جو کچھ اللّٰہ کے سوا تم پوجتے ہو سب جہنّم کے ایندھن ہو تمہیں اس میں جانا
لَوْ كَانَ ہٰٓؤُلَاۗءِ اٰلِہَۃً مَّا وَرَدُوْہَا۰ۭ۝ وَكُلٌّ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ﴿99﴾
اگر یہ خدا ہوتے جہنّم میں نہ جاتے اور ان سب کو ہمیشہ اس میں رہنا
لَہُمْ فِيْہَا زَفِيْرٌ وَّہُمْ فِيْہَا لَا يَسْمَعُوْنَ﴿100﴾
وہ اس میں رینکیں گے اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے
اِنَّ الَّذِيْنَ سَبَقَتْ لَہُمْ مِّنَّا الْحُسْنٰٓى۰ۙ۝ اُولٰۗىِٕكَ عَنْہَا مُبْعَدُوْنَ﴿101﴾
بیشک وہ جن کے لئے ہمارا وعدہ بھلائی کا ہوچکا وہ جہنّم سے دور رکھے گئے ہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top