+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

22 - Al Hajj
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ۰ۭ۝ اِنَّ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ لَنْ يَّخْلُقُوْا ذُبَابًا وَّلَوِ اجْتَمَعُوْا لَہٗ۰ۭ۝ وَاِنْ يَّسْلُبْہُمُ الذُّبَابُ شَـيْـــــًٔـا لَّا يَسْتَنْقِذُوْہُ مِنْہُ۰ۭ۝ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوْبُ﴿73﴾
اے لوگو ایک کہاوت فرمائی جاتی ہے اسے کان لگا کر سنو وہ جنہیں اللّٰہ کے سوا تم پوجتے ہو ایک مکھی نہ بناسکیں گے اگرچہ سب اس پر اکٹھے ہوجائیں اور اگر مکھی ان سے کچھ چھین کرلے جائے تو اس سے چھڑا نہ سکیں کتنا کمزور چاہنے والا اور وہ جس کو چاہا
مَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہٖ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ لَقَوِيٌّ عَزِيْزٌ﴿74﴾
اللّٰہ کی قدر نہ جانی جیسی چاہیئے تھی بیشک اللّٰہ قوت والا غالب ہے
اَللہُ يَصْطَفِيْ مِنَ الْمَلٰۗىِٕكَۃِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ سَمِيْعٌۢ بَصِيْرٌ﴿75﴾
اللّٰہ چُن لیتا ہے فرشتوں میں سے رسول اور آدمیوں میں سے بیشک اللّٰہ سنتا دیکھتا ہے
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْ۰ۭ۝ وَاِلَى اللہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ﴿76﴾
جانتا ہے جو ان کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور سب کاموں کی رجوع اللّٰہ کی طرف ہے
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَاسْجُدُوْا وَاعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَــيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۩﴿77﴾
اے ایمان والو رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو اور بھلے کام کرو اس امید پر کہ تمہیں چھٹکارا ہو
وَجَاہِدُوْا فِي اللہِ حَقَّ جِہَادِہٖ۰ۭ۝ ہُوَاجْتَبٰىكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ۰ۭ۝ مِلَّـۃَ اَبِيْكُمْ اِبْرٰہِيْمَ۰ۭ۝ ہُوَسَمّٰىكُمُ الْمُسْلِـمِيْنَ۰۝ۥۙ مِنْ قَبْلُ وَفِيْ ھٰذَا لِيَكُوْنَ الرَّسُوْلُ شَہِيْدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُوْنُوْا شُہَدَاۗءَ عَلَي النَّاسِ۰ۚۖ۝ فَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ وَاعْتَصِمُوْا بِاللہِ۰ۭ۝ ہُوَمَوْلٰىكُمْ۰ۚ۝ فَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَنِعْمَ النَّصِيْرُ﴿78﴾
اور اللّٰہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا حق ہے جہاد کرنے کا اس نے تمہیں پسند کیا اور تم پر دین میں کچھ تنگی نہ رکھی تمہارے باپ ابراہیم کا دین اللّٰہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے اگلی کتابوں میں اور اس قرآن میں تاکہ رسول تمہارا نگہبان و گواہ ہو اور تم اور لوگوں پر گواہی دوتو نماز برپا رکھواور زکوٰۃ دواور اللّٰہ کی رسی مضبوط تھام لو وہ تمہارا مولٰی ہے تو کیا ہی اچھا مولٰی اور کیا ہی اچھا مددگار
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top