+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

22 - Al Hajj
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي الْاَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِيْ فِي الْبَحْرِ بِاَمْرِہٖ۰ۭ۝ وَيُمْسِكُ السَّمَاۗءَ اَنْ تَقَعَ عَلَي الْاَرْضِ اِلَّا بِـاِذْنِہٖ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ﴿65﴾
کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللّٰہ نے تمہارے بس میں کردیا جو کچھ زمین میں ہے اور کشتی کہ دریا میں اس کے حکم سے چلتی ہے اور وہ روکے ہوئے ہے آسمان کو کہ زمین پر نہ گر پڑے مگر اس کے حکم سے بیشک اللّٰہ آدمیوں پر بڑی مِہر والا مہربان ہے
وَہُوَالَّذِيْٓ اَحْيَاكُمْ۰ۡ۝ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْ۰ۭ۝ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ﴿66﴾
اور وہی ہے جس نے تمہیں زندہ کیا پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں جِلائے گا بیشک آدمی بڑا ناشکرا ہے
لِكُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا ہُمْ نَاسِكُوْہُ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْاَمْرِ وَادْعُ اِلٰى رَبِّكَ۰ۭ۝ اِنَّكَ لَعَلٰى ہُدًى مُّسْتَقِيْمٍ﴿67﴾
ہر امت کے لئے ہم نے عبادت کے قاعدے بنادئیے کہ وہ ان پر چلے تو ہرگز وہ تم سے اس معاملہ میں جھگڑا نہ کریں اور اپنے رب کی طرف بلاؤ بیشک تم سیدھی راہ پر ہو
وَاِنْ جٰدَلُوْكَ فَقُلِ اللہُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ﴿68﴾
اور اگر وہ تم سے جھگڑیں تو فرمادو کہ اللّٰہ خوب جانتا ہے تمہارے کوتک
اَللہُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِيْمَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ﴿69﴾
اللّٰہ تم میں فیصلہ کردے گا قیامت کے دن جس بات میں اختلاف کررہے ہو
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ۰ۭ۝ اِنَّ ذٰلِكَ فِيْ كِتٰبٍ۰ۭ۝ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرٌ﴿70﴾
کیا تو نے نہ جانا کہ اللّٰہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے بیشک یہ اللّٰہ پر آسان ہے
وَيَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا وَّمَا لَيْسَ لَہُمْ بِہٖ عِلْمٌ۰ۭ۝ وَمَا لِلظّٰلِمِيْنَ مِنْ نَّصِيْرٍ﴿71﴾
اور اللّٰہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جن کی کوئی سند اس نے نہ اتاری اور ایسوں کو جن کا خود انہیں کچھ علم نہیںاور ستمگاروں کا کوئی مددگار نہیں
وَاِذَا تُتْلٰى عَلَيْہِمْ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ تَعْرِفُ فِيْ وُجُوْہِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الْمُنْكَرَ۰ۭ۝ يَكَادُوْنَ يَسْطُوْنَ بِالَّذِيْنَ يَتْلُوْنَ عَلَيْہِمْ اٰيٰتِنَا۰ۭ۝ قُلْ اَفَاُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكُمْ۰ۭ۝ اَلنَّارُ۰ۭ۝ وَعَدَہَا اللہُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا۰ۭ۝ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ﴿72﴾
اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جائیں () تو تم ان کے چہروں پر بگڑنے کے آثار دیکھو گے جنہوں نے کفر کیا قریب ہے کہ لپٹ پڑیں ان کو جو ہماری آیتیں ان پر پڑھتے ہیں تم فرمادو کیا میں تمہیں بتادوں جو تمہارے اس حال سے بھی بدتر ہے وہ آ گ ہے ۔ اللّٰہ نے اس کا وعدہ دیا ہے کافروں کو اور کیا ہی بری پلٹنے کی جگہ
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top