+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

22 - Al Hajj
اَلْمُلْكُ يَوْمَىِٕذٍ لِّلہِ۰ۭ۝ يَحْكُمُ بَيْنَہُمْ۰ۭ۝ فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ﴿56﴾
بادشاہی اس دن اللّٰہ ہی کی ہے وہ ان میں فیصلہ کردے گا تو جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہ چین کے باغوں میں ہیں
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا فَاُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ عَذَابٌ مُّہِيْنٌ﴿57﴾
اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے
وَالَّذِيْنَ ہَاجَرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ ثُمَّ قُتِلُوْٓا اَوْ مَاتُوْا لَيَرْزُقَنَّہُمُ اللہُ رِزْقًا حَسَـنًا۰ۭ۝ وَاِنَّ اللہَ لَہُوَخَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ﴿58﴾
اور وہ جنہوں نے اللّٰہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے پھر مارے گئے یا مرگئے تو اللّٰہ ضرور انہیں اچھی روزی دے گا اور بیشک اللّٰہ کی روزی سب سے بہتر ہے
لَيُدْخِلَنَّہُمْ مُّدْخَلًا يَّرْضَوْنَہٗ۰ۭ۝ وَاِنَّ اللہَ لَعَلِيْمٌ حَلِيْمٌ﴿59﴾
ضرور انہیں ایسی جگہ لے جائے گا جسے وہ پسند کریں گے اور بیشک اللّٰہ علم اور حلم والا ہے
ذٰلِكَ۰ۚ۝ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوْقِبَ بِہٖ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْہِ لَيَنْصُرَنَّہُ اللہُ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ لَعَفُوٌّ غَفُوْرٌ﴿60﴾
بات یہ ہے اور جو بدلہ لے جیسی تکلیف پہنچائی گئی تھی پھر اس پر زیادتی کی جائےتوبیشک اللّٰہ اس کی مدد فرمائے گا بیشک اللّٰہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ يُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّہَارِ وَيُوْلِجُ النَّہَارَ فِي الَّيْلِ وَاَنَّ اللہَ سَمِيْعٌۢ بَصِيْرٌ﴿61﴾
یہ اس لئے کہ اللّٰہ تعالٰی رات کو ڈالتا ہے دن کے حصہ میں اور دن کو لاتا ہے رات کے حصہ میں اور اس لئے کہ اللّٰہ سنتا دیکھتا ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ ہُوَالْحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ ہُوَالْبَاطِلُ وَاَنَّ اللہَ ہُوَالْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ﴿62﴾
یہ اس لئے کہ اللّٰہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے پوجتے ہیں وہی باطل ہے اور اس لئے کہ اللّٰہ ہی بلندی بڑائی والا ہے
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً۰ۡ۝فَتُصْبِحُ الْاَرْضُ مُخْضَرَّۃً۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ لَطِيْفٌ خَبِيْرٌ﴿63﴾
کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللّٰہ نے آسمان سے پانی اتارا تو صبح کو زمین ہریالی ہوگئی بیشک اللّٰہ پاک خبردار ہے
لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ وَاِنَّ اللہَ لَہُوَالْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ﴿64﴾
اسی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور بیشک اللّٰہ ہی بے نیاز سب خوبیوں سراہا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top