+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

19 - Maryam
يٰــيَحْـيٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّۃٍ۰ۭ۝ وَاٰتَيْنٰہُ الْحُكْمَ صَبِيًّا﴿12﴾
اے یحیٰی کتاب مضبوط تھام اور ہم نے اسے بچپن ہی میں نبوت دی
وَّحَنَانًا مِّنْ لَّدُنَّا وَزَكٰوۃً۰ۭ۝ وَكَانَ تَقِيًّا﴿13﴾
اور اپنی طرف سے مہربانی اور ستھرائی اور کمال ڈر والا تھا
وَّبَرًّۢا بِوَالِدَيْہِ وَلَمْ يَكُنْ جَبَّارًا عَصِيًّا﴿14﴾
اور اپنے ماں باپ سے اچھا سلوک کرنے والا تھا زبردست و نافرمان نہ تھا
وَسَلٰمٌ عَلَيْہِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوْتُ وَيَوْمَ يُـبْعَثُ حَيًّا﴿15﴾
اور سلامتی ہے اس پر جس دن پیدا ہوا اور جس دن مرے گا اورجس دن مردہ اٹھایا جائے گا
وَاذْكُرْ فِى الْكِتٰبِ مَرْيَمَ۰ۘ۝ اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَہْلِہَا مَكَانًا شَرْقِيًّا﴿16﴾
اور کتاب میں مریم کو یاد کرو جب اپنے گھر والوں سے پورب کی طرف ایک جگہ الگ گئی
فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِہِمْ حِجَابًا۰ۣ۠۝ فَاَرْسَلْنَآ اِلَيْہَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَہَا بَشَرًا سَوِيًّا﴿17﴾
تو ان سے ادھر ایک پردہ کرلیا تو اس کی طرف ہم نے اپنا روحانی بھیجا وہ اس کے سامنے ایک تندرست آدمی کے روپ میں ظاہر ہوا
قَالَتْ اِنِّىْٓ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ اِنْ كُنْتَ تَقِيًّا﴿18﴾
بولی میں تجھ سے رحمٰن کی پناہ مانگتی ہوں اگر تجھے خدا کا ڈر ہے
قَالَ اِنَّمَآ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ۰ۤۖ۝ لِاَہَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِيًّا﴿19﴾
بولا میں تیرے رب کا بھیجا ہوا ہوں کہ میں تجھے ایک ستھرا بیٹا دوں
قَالَتْ اَنّٰى يَكُوْنُ لِيْ غُلٰمٌ وَّلَمْ يَمْسَسْنِيْ بَشَرٌ وَّلَمْ اَكُ بَغِيًّا﴿20﴾
بولی میرے لڑکا کہاں سے ہوگا مجھے تو کسی آدمی نے ہاتھ نہ لگایا نہ میں بدکار ہوں
قَالَ كَذٰلِكِ۰ۚ۝ قَالَ رَبُّكِ ہُوَعَلَيَّ ہَيِّنٌ۰ۚ۝ وَلِنَجْعَلَہٗٓ اٰيَۃً لِّلنَّاسِ وَرَحْمَۃً مِّنَّا۰ۚ۝ وَكَانَ اَمْرًا مَّقْضِيًّا﴿21﴾
کہا یونہی ہے تیرے رب نے فرمایا ہے کہ یہ مجھے آسان ہے اور اس لئے کہ ہم اسے لوگوں کے واسطے نشانی کریں اور اپنی طرف سے ایک رحمت اور یہ کام ٹھہرچکا ہے
فَـحَمَلَتْہُ فَانْتَبَذَتْ بِہٖ مَكَانًا قَصِيًّا﴿22﴾
اب مریم نے اسے پیٹ میں لیا پھر اسے لئے ہوئے ایک دور جگہ چلی گئی
فَاَجَاۗءَہَا الْمَخَاضُ اِلٰى جِذْعِ النَّخْلَۃِ۰ۚ۝ قَالَتْ يٰلَيْتَنِيْ مِتُّ قَبْلَ ھٰذَا وَكُنْتُ نَسْـيًا مَّنْسِـيًّا﴿23﴾
پھر اسے جننے کا درد ایک کھجور کی جڑ میں لے آیا بولی ہائے کسی طرح میں اس سے پہلے مَرگئی ہوتی اور بھولی بسری ہوجاتی
فَنَادٰىہَا مِنْ تَحْتِہَآ اَلَّا تَحْزَنِيْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا﴿24﴾
تو اسے اس کے تلے سے پکارا کہ غم نہ کھا بیشک تیرے رب نے تیرے نیچے ایک نہر بہادی ہے
وَہُزِّيْٓ اِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَۃِ تُسٰقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا﴿25﴾
اور کھجور کی جڑ پکڑ کر اپنی طرف ہلا تجھ پر تازی پکّی کھجوریں گریں گی
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top