+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

20 - Ta Ha
وَاَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوْحٰى﴿13﴾
اور میں نے تجھے پسند کیا اب کان لگا کر سُن جو تجھے وحی ہوتی ہے
اِنَّنِيْٓ اَنَا اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدْنِيْ۰ۙ۝ وَاَقِـمِ الصَّلٰوۃَ لِذِكْرِيْ﴿14﴾
بیشک میں ہی ہوں اللّٰہ کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ
اِنَّ السَّاعَۃَ اٰتِيَۃٌ اَكَادُ اُخْفِيْہَا لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍؚبِمَا تَسْعٰي﴿15﴾
بیشک قیامت آنے والی ہے قریب تھا کہ میں اسے سب سے چُھپاؤں کہ ہر جان اپنی کوشش کا بدلہ پائے
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنْہَا مَنْ لَّا يُؤْمِنُ بِہَا وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ فَتَرْدٰى﴿16﴾
تو ہرگز تجھے اس کے ماننے سے وہ باز نہ رکھے جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلا پھر تو ہلاک ہوجائے
وَمَا تِلْكَ بِيَمِيْنِكَ يٰمُوْسٰى﴿17﴾
اور یہ تیرے داہنے ہاتھ میں کیا ہے اے موسٰی
قَالَ ہِىَ عَصَايَ۰ۚ۝ اَتَـوَكَّؤُا عَلَيْہَا وَاَہُشُّ بِہَا عَلٰي غَنَمِيْ وَلِيَ فِيْہَا مَاٰرِبُ اُخْرٰى﴿18﴾
عرض کی یہ میرا عصا ہے میں اس پر تکیہ لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں پر پتّے جھاڑتا ہوں اور میرے اس میں اور کام ہیں
قَالَ اَلْقِہَا يٰمُوْسٰى﴿19﴾
فرمایا اسے ڈال دے اے موسٰی
فَاَلْقٰىہَا فَاِذَا ہِىَ حَيَّۃٌ تَسْعٰي﴿20﴾
تو موسٰی نے ڈال دیا تو جبھی وہ دوڑتا ہوا سانپ ہوگیا
قَالَ خُذْہَا وَلَا تَخَفْ۰۪۝ سَنُعِيْدُہَا سِيْرَتَہَا الْاُوْلٰى﴿21﴾
فرمایا اسے اٹھالے اور ڈر نہیں اب ہم اسے پھر پہلی طرح کردیں گے
وَاضْمُمْ يَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاۗءَ مِنْ غَيْرِ سُوْۗءٍ اٰيَۃً اُخْرٰى﴿22﴾
اور اپنا ہاتھ اپنے بازو سے مِلا خوب سپید نکلے گا بے کسی مرض کے ایک اور نشانی
لِنُرِيَكَ مِنْ اٰيٰتِنَا الْكُبْرٰى﴿23﴾
کہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں
اِذْہَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّہٗ طَغٰي﴿24﴾
فرعون کے پاس جا اس نے سر اٹھایا
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ﴿25﴾
عرض کی اے میرے رب میرے لئے میرا سینہ کھول دے
وَيَسِّرْ لِيْٓ اَمْرِيْ﴿26﴾
اور میرے لئے میرا کام آسان کر
وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِيْ﴿27﴾
اور میری زبان کی گرہ کھول دے
يَفْقَـــہُوْا قَوْلِيْ﴿28﴾
کہ وہ میری بات سمجھیں
وَاجْعَلْ لِّيْ وَزِيْرًا مِّنْ اَہْلِيْ﴿29﴾
اور میرے لئے میرے گھر والوں میں سے ایک وزیر کردے
ہٰرُوْنَ اَخِي﴿30﴾
وہ کون میرا بھائی ہارون
اشْدُدْ بِہٖٓ اَزْرِيْ﴿31﴾
اس سے میری کمر مضبوط کر
وَاَشْرِكْہُ فِيْٓ اَمْرِيْ﴿32﴾
اور اسے میرے کام میں شریک کر
كَيْ نُسَبِّحَكَ كَثِيْرًا﴿33﴾
کہ ہم بکثرت تیری پاکی بولیں
وَّنَذْكُرَكَ كَثِيْرًا﴿34﴾
اور بکثرت تیری یاد کریں
اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِيْرًا﴿35﴾
بیشک تو ہمیں دیکھ رہا ہے
قَالَ قَدْ اُوْتِيْتَ سُؤْلَكَ يٰمُوْسٰى﴿36﴾
فرمایا اے موسٰی تیری مانگ تجھے عطا ہوئی
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَيْكَ مَرَّۃً اُخْرٰٓى﴿37﴾
اور بیشک ہم نے تجھ پر ایک بار اور احسان فرمایا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top