+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

17 - Al Isra
عَسٰي رَبُّكُمْ اَنْ يَّرْحَمَكُمْ۰ۚ۝ وَاِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا۰ۘ۝ وَجَعَلْنَا جَہَنَّمَ لِلْكٰفِرِيْنَ حَصِيْرًا﴿8﴾
قریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے اور اگر تم پھر شرارت کرو تو ہم پھر عذاب کریں گے اور ہم نے جہنّم کو کافروں کا قید خانہ بنایا ہے
اِنَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ يَہْدِيْ لِلَّتِيْ ھِيَ اَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِيْنَ الَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمْ اَجْرًا كَبِيْرًا﴿9﴾
بیشک یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے اور خوشی سناتا ہے ایمان والوں کو جو اچھے کام کریں کہ ان کے لئے بڑا ثواب ہے
وَّاَنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ اَعْتَدْنَا لَہُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا﴿10﴾
اور یہ کہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہم نے ان کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
وَيَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَاۗءَہٗ بِالْخَيْرِ۰ۭ۝ وَكَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا﴿11﴾
اور آدمی برائی کی دعا کرتا ہے جیسے بھلائی مانگتا ہے اور آدمی بڑا جلد باز ہے
وَجَعَلْنَا الَّيْلَ وَالنَّہَارَ اٰيَـتَيْنِ فَمَــحَوْنَآ اٰيَۃَ الَّيْلِ وَجَعَلْنَآ اٰيَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً لِّتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِيْنَ وَالْحِسَابَ۰ۭ۝ وَكُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنٰہُ تَفْصِيْلًا﴿12﴾
اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا تو رات کی نشانی مِٹی ہوئی رکھی اور دن کی نشانیاں دکھانے والی کہ اپنے رب کا فضل تلاش کرواور برسوں کی گنتی اور حساب جانو اور ہم نے ہر چیز خوب جدا جدا ظاہر فرمادی
وَكُلَّ اِنْسَانٍ اَلْزَمْنٰہُ طٰۗىِٕرَہٗ فِيْ عُنُقِہٖ۰ۭ۝ وَنُخْرِجُ لَہٗ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ كِتٰبًا يَّلْقٰىہُ مَنْشُوْرًا﴿13﴾
اور ہر انسان کی قسمت ہم نے اس کے گلے سے لگادی اور اس کے لئے قیامت کے دن ایک نوشتہ نکالیں گے جسے کُھلا ہوا پائے گا
اِقْرَاْ كِتٰبَكَ۰ۭ۝ كَفٰى بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيْبًا﴿14﴾
فرمایا جائے گا کہ اپنا نامہ پڑھ آج تو خود ہی اپنا حساب کرنے کو بہت ہے
مَنِ اہْتَدٰى فَاِنَّمَا يَہْــتَدِيْ لِنَفْسِہٖ۰ۚ۝ وَمَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْہَا۰ۭ۝ وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰى۰ۭ۝ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِيْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا﴿15﴾
جو راہ پر آیا وہ اپنے ہی بھلے کو راہ پر آیااور جو بہکا تو اپنے ہی برے کو بہکااور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی اور ہم عذاب کرنے والے نہیں جب تک رسول نہ بھیج لیں
وَاِذَآ اَرَدْنَآ اَنْ نُّہْلِكَ قَرْيَۃً اَمَرْنَا مُتْرَفِيْہَا فَفَسَقُوْا فِيْہَا فَحَـــقَّ عَلَيْہَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنٰہَا تَدْمِيْرًا﴿16﴾
اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں اس کے خوشحالوں پر احکام بھیجتے ہیں پھر وہ اس میں بے حکمی کرتے ہیں تو اس پر بات پوری ہوجاتی ہے تو ہم اسے تباہ کرکے برباد کردیتے ہیں
وَكَمْ اَہْلَكْنَا مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْۢ بَعْدِ نُوْحٍ۰ۭ۝ وَكَفٰى بِرَبِّكَ بِذُنُوْبِ عِبَادِہٖ خَبِيْرًۢا بَصِيْرًا﴿17﴾
اور ہم نے کتنی ہی سنگتیں نوح کے بعد ہلاک کردیں اور تمہارا رب کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں سے خبردار دیکھنے والا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top