+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

18 - Al Kahf
وَكَذٰلِكَ اَعْثَرْنَا عَلَيْہِمْ لِيَعْلَمُوْٓا اَنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَّاَنَّ السَّاعَۃَ لَا رَيْبَ فِيْہَا۰ۚۤ۝ اِذْ يَتَنَازَعُوْنَ بَيْنَہُمْ اَمْرَہُمْ فَقَالُوا ابْنُوْا عَلَيْہِمْ بُنْيَانًا۰ۭ۝ رَبُّہُمْ اَعْلَمُ بِہِمْ۰ۭ۝ قَالَ الَّذِيْنَ غَلَبُوْا عَلٰٓي اَمْرِہِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيْہِمْ مَّسْجِدًا﴿21﴾
اور اسی طرح ہم نے ان کی اطلاع کردی کہ لوگ جان لیں کہ اللّٰہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کچھ شبہ نہیں جب وہ لوگ ان کے معاملہ میں باہم جھگڑنے لگے تو بولے ان کے غار پر کوئی عمارت بناؤ ان کا رب انہیں خوب جانتا ہے وہ بولے جو اس کام میں غالب رہے تھے قسم ہے کہ ہم تو ان پر مسجد بنائیں گے
سَيَقُوْلُوْنَ ثَلٰثَۃٌ رَّابِعُہُمْ كَلْبُہُمْ۰ۚ۝ وَيَقُوْلُوْنَ خَمْسَۃٌ سَادِسُہُمْ كَلْبُہُمْ رَجْمًۢـــا بِالْغَيْبِ۰ۚ۝ وَيَقُوْلُوْنَ سَبْعَۃٌ وَّثَامِنُہُمْ كَلْبُہُمْ۰ۭ۝ قُلْ رَّبِّيْٓ اَعْلَمُ بِعِدَّتِہِمْ مَّا يَعْلَمُہُمْ اِلَّا قَلِيْلٌ۰۝ۥۣ فَلَا تُمَارِ فِيْہِمْ اِلَّا مِرَاۗءً ظَاہِرًا۰۠۝ وَّلَا تَسْتَفْتِ فِيْہِمْ مِّنْہُمْ اَحَدًا﴿22﴾
اب کہیں گے کہ وہ تین ہیں چوتھا ان کا کُتّا اور کچھ کہیں گے پانچ ہیں چھٹا ان کا کُتّا بے دیکھے اُلاؤ تُکَّا بات اور کچھ کہیں گے سات ہیں اور آٹھواں ان کا کُتّا تم فرماؤ میرا رب ان کی گنتی خوب جانتا ہے انہیں نہیں جانتے مگر تھوڑے تو ان کے بارے میں بحث نہ کرو مگر اتنی ہی بحث جو ظاہر ہوچکی اور ان کے (ف ) بارے میں کسی کتابی سے کچھ نہ پوچھو
وَلَا تَقُوْلَنَّ لِشَايْءٍ اِنِّىْ فَاعِلٌ ذٰلِكَ غَدًا﴿23﴾
اور ہر گز کسی بات کو نہ کہنا کہ میں کل یہ کردوں گا
اِلَّآ اَنْ يَّشَاۗءَ اللہُ۰ۡ۝وَاذْكُرْ رَّبَّكَ اِذَا نَسِيْتَ وَقُلْ عَسٰٓي اَنْ يَّہْدِيَنِ رَبِّيْ لِاَقْرَبَ مِنْ ہٰذَا رَشَدًا﴿24﴾
مگر یہ کہ اللّٰہ چاہے اور اپنے رب کی یاد کر جب تو بھول جائے اور یوں کہہ کہ قریب ہے میرا رب مجھے اس سے نزدیک تر راستی کی راہ دکھائے
وَلَبِثُوْا فِيْ كَہْفِہِمْ ثَلٰثَ مِائَۃٍ سِنِيْنَ وَازْدَادُوْا تِسْعًا﴿25﴾
اور وہ اپنے غار میں تین سو برس ٹھہرے نو اوپر
قُلِ اللہُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا۰ۚ۝ لَہٗ غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ۝ اَبْصِرْ بِہٖ وَاَسْمِعْ۰ۭ۝ مَا لَہُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ مِنْ وَّلِيٍّ۰ۡ۝وَلَا يُشْرِكُ فِيْ حُكْمِہٖٓ اَحَدًا﴿26﴾
تم فرماؤ اللّٰہ خوب جانتا ہے وہ جتنا ٹھہرے اسی کے لئے ہیں آسمانوں اور زمینوں کے سب غیب وہ کیا ہی دیکھتا اور کیا ہی سنتا ہے اس کے سوا ان کا کوئی والی نہیں اور وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا
وَاتْلُ مَآ اُوْحِيَ اِلَيْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ۰ۭۚ۝ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِہٖ۰ۣۚ۝ وَلَنْ تَجِدَ مِنْ دُوْنِہٖ مُلْتَحَدًا﴿27﴾
اور تلاوت کرو جو تمہارے رب کی کتاب تمہیں وحی ہوئی اس کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں اور ہرگز تم اس کے سوا پناہ نہ پاؤ گے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top