+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

15 - Al Hijr
وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاۗءِ بُرُوْجًا وَّزَيَّنّٰہَا لِلنّٰظِرِيْنَ﴿16﴾
اور بیشک ہم نے آسمان میں بُرج بنائے اور اسے دیکھنے والو ں کے لئے آراستہ کیا
وَحَفِظْنٰہَا مِنْ كُلِّ شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍ﴿17﴾
اور اسے ہم نے ہر شیطان مردود سے محفوظ رکھا
اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاَتْبَعَہٗ شِہَابٌ مُّبِيْنٌ﴿18﴾
مگر جو چوری چھپے سننے جائے تو اس کے پیچھے پڑتا ہے روشن شعلہ
وَالْاَرْضَ مَدَدْنٰہَا وَاَلْقَيْنَا فِيْہَا رَوَاسِيَ وَاَنْۢبَتْنَا فِيْہَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُوْنٍ﴿19﴾
اور ہم نے زمین پھیلائی اور اس میں لنگر ڈالے اور اس میں ہر چیز اندازے سے اُگائی
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيْہَا مَعَايِشَ وَمَنْ لَّسْتُمْ لَہٗ بِرٰزِقِيْنَ﴿20﴾
اور تمہارے لئے اس میں روزیاں کردیں اور وہ کردئے جنہیں تم رزق نہیں دیتے
وَاِنْ مِّنْ شَيْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَاۗىِٕنُہٗ۰ۡ۝وَمَا نُنَزِّلُہٗٓ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ﴿21﴾
اور کوئی چیز نہیں جس کے ہمارے پاس خزانے نہ ہوں اور ہم اسے نہیں اتارتے مگر ایک معلوم انداز سے
وَاَرْسَلْنَا الرِّيٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَاَسْقَيْنٰكُمُوْہُ۰ۚ۝ وَمَآ اَنْتُمْ لَہٗ بِخٰزِنِيْنَ﴿22﴾
اور ہم نے ہوائیں بھیجیں بادلوں کو باروَر کرنے والیاں تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم کچھ اس کے خزانچی نہیں
وَاِنَّا لَنَحْنُ نُـحْيٖ وَنُمِيْتُ وَنَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ﴿23﴾
اور بیشک ہم ہی جِلائیں اور ہم ہی ماریں اور ہم ہی وارث ہیں
وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِيْنَ مِنْكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْـتَاْخِرِيْنَ﴿24﴾
اور بیشک ہمیں معلوم ہیں جو تم میں آگے بڑھے اور بیشک ہمیں معلوم ہیں جو تم میں پیچھے رہے
وَاِنَّ رَبَّكَ ہُوَيَحْشُرُہُمْ۰ۭ۝ اِنَّہٗ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ﴿25﴾
اور بیشک تمہارا رب ہی انہیں قیامت میں اٹھائے گا بیشک وہی علم و حکمت والا ہے
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ﴿26﴾
اور بیشک ہم نے آدمی کو بَجتی ہوئی مٹی سے بنایا جو اصل میں ایک سیاہ بودار گارا تھی
وَالْجَاۗنَّ خَلَقْنٰہُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ﴿27﴾
اور جن کو اس سے پہلے بنایا بے دھوئیں کی آگ سے
وَاِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰۗىِٕكَۃِ اِنِّىْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ﴿28﴾
اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں آدمی کو بنانے والا ہوں بَجتی مٹی سے جو بدبودار سیاہ گارے سے ہے
فَاِذَا سَوَّيْتُہٗ وَنَفَخْتُ فِيْہِ مِنْ رُّوْحِيْ فَقَعُوْا لَہٗ سٰجِدِيْنَ﴿29﴾
تو جب میں اسے ٹھیک کرلوں اوراس میں اپنی طرف کی خاص معزّز روح پھونک دوں
فَسَجَدَ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ كُلُّہُمْ اَجْمَعُوْنَ﴿30﴾
تو اس کے لئے سجدے میں گر پڑنا تو جتنے فرشتے تھے سب کے سب سجدے میں گرے
اِلَّآ اِبْلِيْسَ۰ۭ۝ اَبٰٓى اَنْ يَّكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِيْنَ﴿31﴾
سوا ابلیس کے اس نے سجدہ والوں کا ساتھ نہ مانا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top