+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

16 - An Nahl
وَاللہُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُيُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّجَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُيُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَہَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَيَوْمَ اِقَامَتِكُمْ۰ۙ۝ وَمِنْ اَصْوَافِہَا وَاَوْبَارِہَا وَاَشْعَارِہَآ اَثَاثًا وَّمَتَاعًا اِلٰى حِيْنٍ﴿80﴾
اور اللہ نے تمہیں گھر دیئے بسنے کو اور تمہارے لئے چوپایوں کی کھالوں سے کچھ گھربنائے جو تمہیں ہلکے پڑتے ہیں تمہارے سفر کے دن اور منزلوں پر ٹھہرنے کے دن اور ان کی اون اور ببری اور بالوں سے کچھ گرستی کا سامان اور برتنے کی چیزیں ایک وقت تک
وَاللہُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّجَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا وَّجَعَلَ لَكُمْ سَرَابِيْلَ تَـقِيْكُمُ الْحَـرَّ وَسَرَابِيْلَ تَقِيْكُمْ بَاْسَكُمْ۰ۭ۝ كَذٰلِكَ يُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ﴿81﴾
اور اللہ نے تمہیں اپنی بنائی ہوئی چیزوں سے سائے دیئے اور تمہارے لئے پہاڑوں میں چُھپنے کی جگہ بنائی اور تمہارے لئے کچھ پہناوے بنائے کہ تمہیں گرمی سے بچائیں اور کچھ پہناوے کہ لڑائی میں تمہاری حفاظت کریں یونہی اپنی نعمت تم پر پوری کرتاہے کہ تم فرمان مانو
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ﴿82﴾
پھر اگر منھ پھیریں تو اے محبوب تم پر نہیں مگر صاف پہنچا دینا
يَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللہِ ثُمَّ يُنْكِرُوْنَہَا وَاَكْثَرُہُمُ الْكٰفِرُوْنَ﴿83﴾
اللہ کی نعمت پہچانتے ہیں پھر اس سے منکِر ہوتے ہیں اور ان میں اکثر کافر ہیں
وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ اُمَّۃٍ شَہِيْدًا ثُمَّ لَا يُؤْذَنُ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَلَا ہُمْ يُسْتَعْتَبُوْنَ﴿84﴾
اور جس دن ہم اٹھائیں گے ہر امّت میں سے ایک گواہ پھر کافروں کو نہ اجازت ہو نہ وہ منائے جائیں
وَاِذَا رَاَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا يُخَـفَّفُ عَنْہُمْ وَلَا ہُمْ يُنْظَرُوْنَ﴿85﴾
اور ظلم کرنے والے جب عذاب دیکھیں گے اسی وقت سے نہ وہ ان پر سے ہلکا ہو نہ انہیں مہلت ملے
وَاِذَا رَاَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَاۗءَہُمْ قَالُوْا رَبَّنَا ہٰٓؤُلَاۗءِ شُرَكَاۗؤُنَا الَّذِيْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَ۰ۚ۝ فَاَلْقَوْا اِلَيْہِمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿86﴾
اور شرک کرنے والے جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے کہیں گے اے ہمارے رب یہ ہیں ہمارے شریک کہ ہم تیرے سوا پوجتے تھے تو وہ ان پر بات پھینکیں گے کہ تم بیشک جھوٹے ہو
وَاَلْقَوْا اِلَى اللہِ يَوْمَىِٕذِۨ السَّلَمَ وَضَلَّ عَنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ﴿87﴾
اور اس دن اللہ کی طرف عاجزی سے گریں گے اور ان سے گم ہوجائیں گی جو بناوٹیں کرتے تھے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top