+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

16 - An Nahl
وَيَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَمْلِكُ لَہُمْ رِزْقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ شَـيْـــًٔـا وَّلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ﴿73﴾
اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جو انہیں آسمان اور زمین سے کچھ بھی روزی دینے کا اختیار نہیں رکھتے نہ کچھ کرسکتے ہیں
فَلَا تَضْرِبُوْا لِلہِ الْاَمْثَالَ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴿74﴾
تو اللہ کے لئے مانند نہ ٹھہراؤ بیشک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
ضَرَبَ اللہُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوْكًا لَّا يَـقْدِرُ عَلٰي شَيْءٍ وَّمَنْ رَّزَقْنٰہُ مِنَّا رِزْقًا حَسَـنًا فَہُوَيُنْفِقُ مِنْہُ سِرًّا وَّجَہْرًا۰ۭ۝ ہَلْ يَسْتَوٗنَ۰ۭ۝ اَلْحَمْدُ لِلہِ۰ۭ۝ بَلْ اَكْثَرُہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ﴿75﴾
اللہ نے ایک کہاوت بیان فرمائی ایک بندہ ہے دوسرے کی مِلک آپ کچھ مقدور نہیں رکھتا اور ایک وہ جسے ہم نے اپنی طرف سے اچھی روزی عطا فرمائی تو وہ اس میں سے خرچ کرتا ہے چُھپے اور ظاہر کیا وہ برابر ہوجائیں گے سب خوبیاں اللہ کو ہیں بلکہ ان میں اکثر کو خبر نہیں
وَضَرَبَ اللہُ مَثَلًا رَّجُلَيْنِ اَحَدُہُمَآ اَبْكَمُ لَا يَـقْدِرُ عَلٰي شَيْءٍ وَّہُوَكَلٌّ عَلٰي مَوْلٰىہُ۰ۙ۝ اَيْنَـمَا يُوَجِّہْہُّ لَا يَاْتِ بِخَيْرٍ۰ۭ۝ ہَلْ يَسْتَوِيْ ہُوَ۰ۙ۝ وَمَنْ يَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ۰ۙ۝ وَہُوَعَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ﴿76﴾
اور اللہ نے کہاوت بیان فرمائی دو مرد ایک گونگا جو کچھ کام نہیں کرسکتا اور وہ اپنے آقا پر بوجھ ہے جدھربھیجےکچھ بھلائی نہ لائےکیا برابر ہوجائے گا یہ اور وہ جو انصاف کا حکم کرتا ہے اور وہ سیدھی راہ پر ہے
وَلِلہِ غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ۝ وَمَآ اَمْرُ السَّاعَۃِ اِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ اَوْ ہُوَاَقْرَبُ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴿77﴾
اور اللہ ہی کے لئے ہیں آسمانوں اور زمین کی چُھپی چیزیں اور قیامت کا معاملہ نہیں مگر جیسے ایک پَلک کا مارنا بلکہ اس سے بھی قریب بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے
وَاللہُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّہٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَـيْـــًٔـا۰ۙ۝ وَّجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْــِٕدَۃَ۰ۙ۝ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿78﴾
اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ سے پیدا کیا کہ کچھ نہ جانتے تھے اور تمہیں کان اور آنکھ اور دل دیئے کہ تم احسان مانو
اَلَمْ يَرَوْا اِلَى الطَّيْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِيْ جَوِّ السَّمَاۗءِ۰ۭ۝ مَا يُمْسِكُہُنَّ اِلَّا اللہُ۰ۭ۝ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ﴿79﴾
کیا انہوں نے پرندے نہ دیکھے حکم کے باندھے آسمان کی فضا میں انہیں کوئی نہیں روکتا سوا اللہ کے بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top