+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

16 - An Nahl
لِيَكْفُرُوْا بِمَآ اٰتَيْنٰہُمْ۰ۭ۝ فَتَمَتَّعُوْا۰ۣ۝ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ﴿55﴾
کہ ہماری دی ہوئی نعمتوں کی ناشکری کریں توکچھ برت لو () کہ عنقریب جان جاؤ گے
وَيَجْعَلُوْنَ لِمَا لَا يَعْلَمُوْنَ نَصِيْبًا مِّمَّا رَزَقْنٰہُمْ۰ۭ۝ تَاللہِ لَتُسْـــَٔـلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَفْتَرُوْنَ﴿56﴾
اور انجانی چیزوں کے لئے ہماری دی ہوئی روزی میں سے حصّہ مقرر کرتے ہیں خدا کی قسم تم سے ضرور سوال ہونا ہے جو کچھ جھوٹ باندھتے تھے
وَيَجْعَلُوْنَ لِلہِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَہٗ۰ۙ۝ وَلَہُمْ مَّا يَشْتَہُوْنَ﴿57﴾
اور اللہ کے لئے بیٹیاں ٹھہراتے ہیں پاکی ہے اس کو اور اپنے لئے جو اپنا جی چاہتا ہے
وَاِذَا بُشِّرَ اَحَدُہُمْ بِالْاُنْثٰى ظَلَّ وَجْہُہٗ مُسْوَدًّا وَہُوَكَظِيْمٌ﴿58﴾
اور جب ان میں کسی کو بیٹی ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو دن بھر اس کا منھ کالا رہتا ہے اور وہ غصّہ کھاتا ہے
يَتَوَارٰى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوْۗءِ مَا بُشِّرَ بِہٖ۰ۭ۝ اَيُمْسِكُہٗ عَلٰي ہُوْنٍ اَمْ يَدُسُّہٗ فِي التُّرَابِ۰ۭ۝ اَلَا سَاۗءَ مَا يَحْكُمُوْنَ﴿59﴾
لوگوں سے چُھپتا پھرتا ہے اس بشارت کی برائی کے سبب کیا اسے ذلّت کے ساتھ رکھے گا یا اسے مٹی میں دبادے گا ارے بہت ہی برا حکم لگاتے ہیں
لِلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ مَثَلُ السَّوْءِ۰ۚ۝ وَلِلہِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى۰ۭ۝ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ﴿60﴾
جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے انہیں کا بر ا حال ہے اور اللہ کی شان سب سے بلند اور وہی عزت و حکمت والا ہے
وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللہُ النَّاسَ بِظُلْمِہِمْ مَّا تَرَكَ عَلَيْہَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ وَّلٰكِنْ يُّؤَخِّرُہُمْ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى۰ۚ۝ فَاِذَا جَاۗءَ اَجَلُہُمْ لَا يَسْـتَاْخِرُوْنَ سَاعَۃً وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ﴿61﴾
اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم پر گرفت کرتا تو زمین پر کوئی چلنے والا نہیں چھوڑتا لیکن انہیں ایک ٹھہرائے وعدے تک مہلت دیتا ہے پھر جب ان کا وعدہ آئے گا نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹیں نہ آگے بڑھیں
وَيَجْعَلُوْنَ لِلہِ مَا يَكْرَہُوْنَ وَتَصِفُ اَلْسِـنَتُہُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَہُمُ الْحُسْنٰى۰ۭ۝ لَا جَرَمَ اَنَّ لَہُمُ النَّارَ وَاَنَّہُمْ مُّفْرَطُوْنَ﴿62﴾
اور اللہ کے لئے وہ ٹھہراتے ہیں جو اپنے لئے ناگوار ہے اور ان کی زبانیں جھوٹوں کہتی ہیں کہ ان کے لئے بھلائی ہے تو آپ ہی ہوا کہ ان کے لئے آگ ہے اور وہ حد سے گزارے ہوئے ہیں
تَاللہِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَہُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَہُمْ فَہُوَوَلِيُّہُمُ الْيَوْمَ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ﴿63﴾
خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلے کتنی امّتوں کی طرف رسول بھیجےتو شیطان نے ان کے کوتک ان کی آنکھوں میں بھلے کر دکھائے توآج وہی ان کا رفیق ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
وَمَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُـبَيِّنَ لَہُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوْا فِيْہِ۰ۙ۝ وَہُدًى وَّرَحْمَۃً لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ﴿64﴾
اور ہم نے تم پر یہ کتاب نہ اتاری مگر اس لئے کہ تم لوگوں پر روشن کردو جس بات میں اختلاف کریں اور ہدایت اور رحمت ایمان والوں کے لئے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top