+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

13 - Ar Raad
وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالسَّيِّـئَۃِ قَبْلَ الْحَسَـنَۃِ وَقَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِمُ الْمَثُلٰتُ۰ۭ۝ وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَۃٍ لِّلنَّاسِ عَلٰي ظُلْمِہِمْ۰ۚ۝ وَاِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيْدُ الْعِقَابِ﴿6﴾
اور تم سے عذاب کی جلدی کرتے ہیں رحمت سے پہلے اور ان سے اگلوں کی سزائیں ہوچکیں اور بیشک تمہارا رب تو لوگوں کے ظلم پر بھی انہیں ایک طرح کی معافی دیتا ہے اور بیشک تمہارے رب کا عذاب سخت ہے
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْہِ اٰيَۃٌ مِّنْ رَّبِّہٖ۰ۭ۝ اِنَّمَآ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّلِكُلِّ قَوْمٍ ہَادٍ﴿7﴾
اور کافر کہتے ہیں ان پر ان کی طرف سے کوئی نشانی کیو ں نہیں اتری تم تو ڈر سنانے والے ہو اور ہر قوم کے ہادی
اَللہُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى وَمَا تَغِيْضُ الْاَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ۰ۭ۝ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَہٗ بِمِقْدَارٍ﴿8﴾
اللّٰہ جانتا ہے جو کچھ کسی مادہ کے پیٹ میں ہے اور پیٹ جو کچھ گھٹتے بڑھتے ہیں اور ہر چیز اس کے پاس ایک اندازے سے ہے
عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ الْكَبِيْرُ الْمُتَعَالِ﴿9﴾
ہر چھپے اور کھلے کا جاننے والا سب سے بڑا بلندی والا
سَوَاۗءٌ مِّنْكُمْ مَّنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَنْ جَہَرَ بِہٖ وَمَنْ ہُوَمُسْتَخْفٍؚبِالَّيْلِ وَسَارِبٌۢ بِالنَّہَارِ﴿10﴾
برابر ہیں جو تم میں بات آہستہ کہے اور جو آواز سے اور جورات میں چھپا ہے اور جو دن میں راہ چلتا ہے
لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَيْنِ يَدَيْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ يَحْفَظُوْنَہٗ مِنْ اَمْرِ اللہِ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰى يُغَيِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِہِمْ۰ۭ۝ وَاِذَآ اَرَادَ اللہُ بِقَوْمٍ سُوْۗءًا فَلَا مَرَدَّ لَہٗ۰ۚ۝ وَمَا لَہُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ مِنْ وَّالٍ﴿11﴾
آدمی کے لئے بدلی والے فرشتے ہیں اس کے آگے اور پیچھے کہ بحکمِ خدا اس کی حفاظت کرتے ہیں بیشک اللّٰہ کسی قوم سے اپنی نعمت نہیں بدلتا جب تک وہ خوداپنی حالت نہ بدلیں اور جب اللّٰہ کسی قوم سے برائی چاہے تو وہ پھر نہیں سکتی اور اس کے سوا ان کا کوئی حمایتی نہیں
ہُوَالَّذِيْ يُرِيْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّطَـمَعًا وَّيُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ﴿12﴾
وہی ہے تمہیں بجلی دکھاتا ہے ڈر کو اور امید کو اور بھاری بدلیاں اٹھاتا ہے
وَيُسَبِّــحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِہٖ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ مِنْ خِيْفَتِہٖ۰ۚ۝ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيْبُ بِہَا مَنْ يَّشَاۗءُ وَہُمْ يُجَادِلُوْنَ فِي اللہِ۰ۚ۝ وَہُوَشَدِيْدُ الْمِحَالِ﴿13﴾
اور گرج اسے سراہتی ہوئی اس کی پاکی بولتی ہے اور فرشتے اس کے ڈر سے اور کڑک بھیجتا ہے تو اسے ڈالتا ہے جس پر چاہے اور وہ اللّٰہ میں جھگڑتے ہوتے ہیںاور اس کی پکڑ سخت ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top