+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

12 - Yusuf
يٰبَنِيَّ اذْہَبُوْا فَتَحَسَّسُوْا مِنْ يُوْسُفَ وَاَخِيْہِ وَلَا تَايْــــَٔــسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللہِ۰ۭ۝ اِنَّہٗ لَا يَايْـــــَٔـسُ مِنْ رَّوْحِ اللہِ اِلَّا الْقَوْمُ الْكٰفِرُوْنَ﴿87﴾
اے بیٹو ں جاؤ یوسف اور اس کے بھائی کا سراغ لگاؤ اور اللّٰہ کی رحمت سے نا امید نہ ہوبیشک اللّٰہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہوتے مگر کافر لوگ
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَيْہِ قَالُوْا يٰٓاَيُّہَا الْعَزِيْزُ مَسَّـنَا وَاَہْلَنَا الضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَاعَۃٍ مُّزْجٰىۃٍ فَاَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِيْنَ﴿88﴾
پھر جب وہ یوسف کے پاس پہنچے بولے اے عزیز ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو مصیبت پہنچی اور ہم بے قدر پونجی لے کر آئے ہیں تو آپ ہمیں پوراناپ دیجئے اور ہم پر خیرات کیجئے بیشک اللّٰہ خیرات والوں کو صلہ دیتا ہے
قَالَ ہَلْ عَلِمْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِيُوْسُفَ وَاَخِيْہِ اِذْ اَنْتُمْ جٰہِلُوْنَ﴿89﴾
بولے کچھ خبر ہے تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کِیا تھا جب تم نادان تھے
قَالُوْٓا ءَ اِنَّكَ لَاَنْتَ يُوْسُفُ۰ۭ۝ قَالَ اَنَا يُوْسُفُ وَہٰذَآ اَخِيْ۰ۡ۝قَدْ مَنَّ اللہُ عَلَيْنَا۰ۭ۝ اِنَّہٗ مَنْ يَّتَّقِ وَيَصْبِرْ فَاِنَّ اللہَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِـنِيْنَ﴿90﴾
بولے کیا سچ مُچ آپ ہی یوسف ہیں کہا میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی بیشک اللّٰہ نے ہم پر احسان کیا بیشک جو پرہیزگاری اور صبر کرے تو اللّٰہ نیکوں کا نیگ ضائع نہیں کرتا
قَالُوْا تَاللہِ لَقَدْ اٰثَرَكَ اللہُ عَلَيْنَا وَاِنْ كُنَّا لَخٰطِــــِٕيْنَ﴿91﴾
بولے خدا کی قسم بیشک اللّٰہ نے آپ کو ہم پر فضیلت دی اور بیشک ہم خطاوار تھے
قَالَ لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ۰ۭ۝ يَغْفِرُ اللہُ لَكُمْ۰ۡ۝وَہُوَاَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ﴿92﴾
کہا آج تم پر کچھ ملامت نہیں اللّٰہ تمہیں معاف کرے اور وہ سب مہربانو ں سے بڑھ کر مہربان ہے
اِذْہَبُوْا بِقَمِيْصِيْ ہٰذَا فَاَلْقُوْہُ عَلٰي وَجْہِ اَبِيْ يَاْتِ بَصِيْرًا۰ۚ۝ وَاْتُوْنِيْ بِاَہْلِكُمْ اَجْمَعِيْنَ﴿93﴾
میرا یہ کُرتا لے جاؤ اسے میرے باپ کے منھ پر ڈالو ان کی آنکھیں کُھل جائیں گی اور اپنے سب گھر بھر کو میرے پاس لے آؤ
وَلَمَّا فَصَلَتِ الْعِيْرُ قَالَ اَبُوْہُمْ اِنِّىْ لَاَجِدُ رِيْحَ يُوْسُفَ لَوْلَآ اَنْ تُفَنِّدُوْنِ﴿94﴾
جب قافلہ مصر سے جدا ہوا یہاں ان کے باپ نے کہا بیشک میں یوسف کی خوشبو پاتا ہوں اگر مجھے یہ نہ کہو کہ سَٹھ گیا
قَالُوْا تَاللہِ اِنَّكَ لَفِيْ ضَلٰلِكَ الْقَدِيْمِ﴿95﴾
بیٹے بولے خدا کی قسم آپ اپنی اسی پرانی خود رفتگی میں ہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top